Bharat Express DD Free Dish

By-Election Results 2026: ضمنی الیکشن نتائج سے بی جے پی کو لگا زبردست جھٹکا، بانکی پور میں پرشانت کشور کا جلوہ، دتیا میں کانگریس امیدوار نے بی جے پی کو ہرایا

بی جے پی کو 2 سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پور اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ بہار کے بانکی پور میں پرشانت کشور نے شاندار جیت حاصل کی ہے اور انہوں نے بی جے پی امیدوار نیرج کو 18953ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔

ملک کی تین ریاستوں میں ایک ایک سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کودوسیٹوں پرہارکا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ تینوں سیٹوں میں سب سے زیادہ ہاٹ سیٹ بہارکے بانکی پورمیں جن سوراج کے بانی پرشانت کشورنے شاندارجیت حاصل کی ہے اورانہوں نے بی جے پی امیدوارنیرج سنہا کو19324 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پرشانت کشورکو64151 ووٹ ملے جبکہ نیرج سنہا کو44827 ملے۔ وہیں آرجے ڈی امیدوارریکھا گپتا کو 14273 ہزارووٹ ملے اوروہ تیسرے نمبرپررہیں۔

بانکی پورضمنی الیکشن کے دوران اس سیٹ پرسہ رخی مقابلہ مانا جا رہا تھا، لیکن مقابلہ پرشانت کشوراور بی جے پی امیدوار نیرج سنہا کے درمیان رہ گیا۔ ریکھا گپتا کا زیادہ اثرنہیں دکھائی دیا اوربانکی پورسے پرشانت کشورنے اپنی پارٹی کونئی سمت دینے کا کام کیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ یہ سیٹ بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ اس طرح سے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اوربی جے پی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

تین دہائی کے بعد بی جے پی کے ہاتھ سے نکل گئی یہ سیٹ

بی جے پی کے اہم گڑھ بانکی پورمیں 30 سال بعد بی جے پی کوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے کہ تین دہائی کے بعد بی جے پی کو اس کے گڑھ بانکی پور میں تبدیلی کی ایسی ہوا چلی، جس میں بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین کی سیٹ ہی اڑگئی۔ بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین، وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اورکئی مرکزی وزرا کے ساتھ بہارکابینہ اور کئی سینئرلیڈران بانکی پورمیں کیمپ لگا رکھے تھے، اس کے باوجود کچھ بھی کام نہیں آیا۔

دتیا میں کانگریس امیدوارکی شاندارجیت

وہیں مدھیہ پردیش کی ہائی پروفائل سیٹ دتیا میں کانگریس امیدوارکنورگھنشیام سنگھ نے بی جے پی امیدوارکو6016 ووٹوں سے ہرادیا ہے۔ گھنشیام سنگھ کوکل 66757  ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوارآشوتوش تیواری کو60741 ووٹ ملے۔ آشوتوش تیواری کو6016 ووٹوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سیٹ بی جے پی اورکانگریس دونوں کے لئے کافی اہم مانی جا رہی تھی۔وہیں گجرات کے مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوارستیش پٹیل نے 30 ہزار630 ووٹوں سے ہرا دیا۔ بی جے پی امیدوارستیش پٹیل کو55481 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدواربھیکھم بھائی رباری کو24851 ووٹ ملے۔ جبکہ نوٹا کو2247 ووٹ ملے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read