کرناٹک میں وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکی قیادت والی کانگریس میں کابینہ توسیع سے پہلے پہلے (3 اگست، 2026) کوپارٹی کے اندراختلاف سامنے آگیا ہے۔ دراصل، کرناٹک حکومت کے کابینہ میں جگہ نہیں ملنے کے بعد کانگریس کے دواراکین اسمبلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے دونوں اراکین اسمبلی میں ریاست کے وجے پورہ ضلع کے انڈی اسمبلی حلقہ سے کانگریس رکن اسمبلی یشونت رائے گوڑا وی پاٹل اورساگراسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی بیلورگوپال کرشنا کا نام شامل ہے۔
دراصل، کرناٹک میں پیر(3 اگست، 2026) کوکانگریس حکومت کے کابینہ میں بڑی توسیع ہونی ہے، جس میں 20 نئے وزرا کوشامل کرکے انہیں حلف دلایا جانا ہے۔ ایسے میں کابینہ میں جگہ نہ ملنے کے امکانات سے متعلق پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی میں نا اتفاقی اورناراضگی دیکھی جا رہی ہے اوران کا ماننا ہے کہ پارٹی میں سینئرہونے اورتنظیم کے تئیں اپنا تعاون دینے کے باوجود انہیں کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسی ناراضگی کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
#BREAKING: Congress MLA Yashwant Rayagoud V. Patil resigns from the Karnataka Legislative Assembly after reportedly being left out of the state Cabinet, amid growing discontent over the recent Cabinet expansion pic.twitter.com/Yx68D66cTS
— IANS (@ians_india) August 3, 2026
کابینہ میں نئے چہروں کو بھی موقع دینے کا اعلان
کرناٹک حکومت کے کابینہ میں ہونے والی توسیع سے متعلق کانگریس پارٹی نے 20 نئے وزرا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے ڈی کے شیوکمار کی کابینہ میں کچھ نئے چہروں کو موقع دیا ہے، جبکہ کئی پرانے اورتجربہ کارلیڈران کو بھی دوبارہ ذمہ داری سونپی جانے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کے شیوکمار کے کابینہ میں ایک خاتون لیڈر اے وی گائتری شانتی گوڑا کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کہ سابق وزیراعلیٰ سدارمیا کی قریبی بتائی جا رہی ہیں۔
کون کون سے لیڈرلیں گے وزیرکا حلف؟
کرناٹک حکومت میں وزیرعہدے کا حلف لینے والے نئے 20 لیڈران میں پی ایم نریندرسوامی، شیوراج تھنگادگی، رودراپا لمانی، کے ایس بسون تھپّا، بی ناگیندر، رگھومورتی، ضمیراحمد خان، رضوان ارشد، سنتوش لاد، مدھو بنگارپّا، پترانگا شیٹی، منکل ویدھ، اجے سنگھ، این چالوا رائے سوامی، کے ایم شیوالنگے گوڑا، ایچ سی بال کرشن، بسوراج رائے ریڈی، گائتری شانتی گوڑا، وجیانند کاشن پنّور اورلکشمن ساوادی کا نام شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

