Karnataka Cabinet Expansion: کرناٹک کابینہ میں نہیں ملی جگہ، ناراض دو اراکین اسمبلی نے دے دیا استعفیٰ، ڈی کے شیو کمار کے لئے آگئی بڑی مصیبت
کرناٹک حکومت کے کابینہ توسیع سے متعلق کانگریس نے 20 وزرا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کئی پرانے لیڈران بھی شامل ہیں۔
Karnataka Govt Decision on Hijab: کرناٹک میں اب حجاب پہن کربھی اسکول جاسکیں گی لڑکیاں، بی جے پی حکومت کے فیصلہ کو کانگریس نے پلٹا
کرناٹک میں نئی پالیسی کے تحت طلباء اب اسکولوں اورکالجوں میں حجاب، پگڑی، جنیو، شیودھارا اور رودراکش پہن کرجاسکیں گے، بشرطیکہ یہ مقررہ یونیفارم کی تکمیل کریں اوراس کی بنیادی روح کومتاثرنہ کریں۔
Kerala CM Race: کیرلم میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر کانگریس میں غور و خوض جاری، تین بڑے نام دوڑ میں شامل، کون ہوگا وزیر اعلیٰ؟
ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی آبزرور نے ترواننت پورم میں نومنتخب اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں حکومت سازی، قیادت اور کابینہ کی تشکیل جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس ہائی کمان وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں جلد بازی کے بجائے تمام سیاسی اور تنظیمی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
Kerala Congress Government Formation: کیرلم میں کانگریس کی شاندار جیت، حکومت سازی کا عمل شروع، اجے ماکن اور مکل واسنک آبزرور مقرر
کیرلم اسمبلی انتخابات 2026 میں کانگریس کی زبردست کامیابی کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پارٹی قیادت نے اس سلسلے میں اپنے دو سینئر لیڈروں اجے ماکن اور مکل واسنک کو مرکزی آبزرور مقرر کیا ہے، جو نو منتخب اراکین اسمبلی سے مشاورت کر کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے لیں گے۔
Karnataka Social Media Ban: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی: بھارت میں کیوں پڑی ضرورت؟ سدارامیا حکومت کا بڑا فیصلہ
بچوں کے مستقبل اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی بجٹ 2026-27 کے دوران اعلان کیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
Karnataka Govt Changes Urdu School Timings For Ramzan: کرناٹک میں رمضان کے دوران اردو اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، بی جے پی کا کانگریس پر ہندو تہواروں میں امتیاز کا الزام
کرناٹک حکومت نے ماہِ رمضان کے پیش نظر ریاست میں اردو میڈیم اسکولوں کے اوقات میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ریاست کی سیاست میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ حکم کے مطابق رمضان کے دوران اردو میڈیم جونیئر پرائمری اور سیکنڈری پرائمری اسکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 12:45 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔
Karnataka Congress Leadership dispute: کرناٹک کانگریس میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر زبانی جنگ، سدھارمائیا اور شیوکمار آمنے سامنے
کرناٹک میں کانگریس حکومت کے اندر وزیراعلیٰ کے عہدے پر رسہ کشی بڑھ گئی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سوشل میڈیا پر وعدے کی یاد دہانی کرائی، تو وزیراعلیٰ سدھارمائیا نے جواب دیتے ہوئے پورے مدت کار تک عہدے پر قائم رہنے کا اشارہ دیا۔
PM Modi criticise congress government: کانگریس حکومت نے 100 اضلاع کو پسماندہ قرار دے کر انہیں بھلا دیا جبکہ ہم نے آسپریشنل ڈسٹرکٹس پلان کے تحت کی گئی کوششوں کو اُجاگر کیا: پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے 100 اضلاع کو پسماندہ قرار دے کر انہیں بھلا دیا، جبکہ ہماری حکومت نے انہی اضلاع کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے ’’آسپریشنل ڈسٹرکٹس پلان‘‘ کے تحت کام کیا۔
Hindu activists stage protest in Shimla: ’’یہ کیا ہماچل کی محبت کی دکان میں نفرت ہی نفرت‘‘، مسجد کے خلاف کانگریسی وزیر کے احتجاج پر اسدالدین اویسی نے حکمراں جماعت کو گھیرا
اس معاملے پر وکرمادتیہ سنگھ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ پورا معاملہ حساس ہے۔ ہمیں احتیاط سے آگے بڑھنا چاہئے۔ قانون کو منصفانہ طریقے سے چلنا چاہئے۔ ہم مذہب پر کسی قسم کی سیاست نہیں چاہتے۔





