Bharat Express DD Free Dish

Karnataka Politics

بسوراج رائے ریڈی نے اتوار کو کوپل ضلع کے ککنور میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں کہنا چاہوں گا کہ اسلام دوسرے مذاہب کے مقابلے میں افضل مذہب ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے قرآن کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب اور ان کی تاریخ کا بھی مطالعہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ناگیندر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’اپوزیشن جماعتیں اب بھی منوسمرتی نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، وہ بھول گئی ہیں کہ ہم کس دور میں رہ رہے ہیں۔ یہ آئینی دور ہے، یہ بابا صاحب کا دور ہے۔‘‘ بی ناگیندر پر 90 کروڑ روپے کی مبینہ چوری سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کرناٹک حکومت کے کابینہ توسیع سے متعلق کانگریس نے 20 وزرا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کئی پرانے لیڈران بھی شامل ہیں۔

نئی کابینہ میں 20 وزراء شامل ہوں گے، جن میں 12 نئے چہروں کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے، جبکہ 8 موجودہ وزراء کو برقرار رکھا گیا ہے۔ گائتری شانتے گوڑا کابینہ کی واحد خاتون وزیر ہوں گی۔

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 2028 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ سدارامیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ورونا اسمبلی حلقے کے لوگ مسلسل ان سے دوبارہ انتخاب لڑنے کی اپیل کر رہے ہیں.

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ نائب وزیراعلیٰ کے طور پر سدارامیا کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا کے تجربے، بصیرت اور دانشمندی سے انہیں مسلسل سیکھنے کا موقع ملا۔

دہلی پہنچنے کے بعد سدارمیا نے کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کھڑگے سدارمیا کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آ رہے ہیں۔ادھر ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تین نائب وزرائے اعلیٰ بنانے کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔

جمعرات کی صبح سدارامیا کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ بلائی گئی تھی، جس میں ڈی کے شیوکمار بھی شریک ہوئے۔ اسی میٹنگ میں سدارامیا نے استعفے کا اعلان کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سدارامیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گورنر کے دفتر میں اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، چاہے گورنر اس وقت بنگلورو میں موجود نہ ہوں۔ پارٹی لیڈران نے واضح کیا کہ طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

یدی یورپا نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے زیادہ کرناٹک اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ امت شاہ کے مطابق یدی یورپا نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کی بنیاد مضبوط کرنے والےلیڈر ہیں۔