Barefoot Mother’s Race For Her Daughters: بیٹیوں کی تعلیم کے لیے ننگے پاؤں دوڑی ماں، ہندوستان میں تعلیم کے مسائل اجاگر کرتی ہے جدوجہد کی یہ کہانی
مہاراشٹر کی 47 سالہ خاتون نے اپنی بیٹیوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انعامی رقم حاصل کرنے کی غرض سے 3 کلومیٹر کی دوڑ میں ننگے پاؤں حصہ لیا۔ ان کی یہ کوشش والدین کی عزم و ہمت کی مثال بن گئی ہے۔
Amit Shah Wishes Pawan Kalyan: پون کلیان کو یوم پیدائش پر امت شاہ نے دی مبارکباد، جانیے ’پاور اسٹار‘ کا فلموں سے سیاست تک کا سفر
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور ساؤتھ سنیما کے مقبول ’پاور اسٹار‘ پون کلیان ان دنوں اپنی سالگرہ کے موقع پر خاصے سرخیوں میں ہیں۔ اس خاص موقع پر ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ امت شاہ نے اپنی پوسٹ میں پون کلیان کی جم کر تعریف کی اور ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Weather Update: ’جاتے جاتے مانسون مچائے گا کہرام..!‘ 21 ریاستوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور بارش کا الرٹ
آئی ایم ڈی نے 2 ستمبر کو دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ سمیت 21 ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
Abu Azmi on Muslims Conditions in India: برقع سے مسجد تک، مسلمانوں کے مسائل پر پھٹ پڑے ابو عاصم اعظمی، کہا- اب پانی سر سے اونچا ہو چکا
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے نے دودھ کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے منہ سے دودھ کا پیالہ چھینا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھ رہی ہے اور تمام اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔
PM Modi to Address Water Security Summit: پی ایم مودی 2 ستمبر کو آبی سلامتی سربراہی اجلاس کے اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب
جل جیون مشن مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد ہر دیہی گھر تک نل کے ذریعے پانی پہنچانا ہے۔ اب اس کے دوسرے مرحلے میں منصوبوں کی دیکھ بھال اور پانی کے ذرائع کی پائیداری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Key highlights of PM’s Address in SCO Summit: دہشت گردی کے خاتمے‘ سے ’ایس سی او کی سب سے بڑے سرمایہ‘ تک، جانئے پی ایم مودی کے خطاب کی اہم باتیں
عالمی پلیٹ فارم سے پی ایم مودی نے تعاون کو ’گورنمنٹ ڈرِون‘ کے بجائے ’پیپل ڈرِون‘ بنانے پر زور دیا۔ کرغزستان کی صدارت کے تحت ایس سی او میں نوجوانوں کی شمولیت پر توجہ دینے کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے بتایا کہ بھارت نے ایس سی او میں اسٹارٹ اپ فورم، ینگ آتھرز کانکلیو اور ینگ سائنٹسٹس فورم جیسے اقدامات کیے ہیں۔
ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے 51 رکنی قومی نگرانی کمیٹی کا اعلان، آئینی، قانونی اور سیاسی راستے اختیار کرنے کا فیصلہ
اس کمیٹی میں سماجی، مذہبی، قانونی، سیاسی اور سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں۔ کمیٹی کا قیام بھارتی مسلمانوں کے حقوق سے متعلق مسائل پر آئینی، قانونی اورسیاسی راستے اختیارکرنے، آئین میں حاصل حقوق، شہری آزادیوں، سیاسی نمائندگی اوربرادری سے متعلق دیگرمعاملات پرمشترکہ طورپرکارروائی کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔
Chirag Paswan Receives Death Threat: مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو جان سے مارنے کی دھمکی، وزارت داخلہ سے سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
آلوک کمار سنگھ نے وزارت داخلہ کے سکریٹری کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو فی الحال وزارت داخلہ کی جانب سے زیڈ زمرے کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے باوجود موصول ہونے والی دھمکی کے پیش نظر معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔
Reliance Consumer Ice Cream: بامبے کریمری کے نام سے آئس کریم برانڈ لانچ، 10روپئے سے آئس کریم بیچے گی ریلائنس کنزیومر
آرسی پی ایل کا کہنا ہے کہ وہ بامبے کریمری کو ایک ایسے برانڈ کے طور پر پوزیشن دے رہا ہے، جو سستی قیمت پر پریمیم ڈیری تجربہ پیش کرتا ہے۔ کمپنی اپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، ریٹیل رسائی اور صارفین کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طویل مدتی کے لیے اس زمرے میں داخل ہو رہی ہے۔
Chandrashekhar on Ravi Kishan’s ‘Spain’ Remark: ’’شکر ہے ہم بغیر ویزا کے گورکھپور جا سکتے ہیں…‘‘، روی کشن کے ’اسپین‘ والے بیان پر چندر شیکھر کا طنز
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ انہیں اتر پردیش کے لوگوں کی فکر ہے، جہاں بے روزگاری کے باعث نوجوان ملازمت کی تلاش میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔ پیپر لیک کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو احتجاج کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ تعلیم کی خراب صورتحال اور گرتی ہوئی سطح بھی ہمارے سامنے ہے۔





