نئی دہلی،: ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آرسی پی ایل) اب آئس کریم مارکیٹ میں داخل ہوگیا ہے۔ کمپنی نے ایک نیا آئس کریم برانڈ لانچ کیا ہے، جس کا نام بامبے کریمری ہے۔ اس آئیس کریم کی قیمتیں 10 سے شروع ہوں گی۔ بامبے کریمری کی آئس کریم اصلی ڈیری کریم سے بنائی جائے گی۔ کمپنی نے اسے مختلف فارمیٹس میں لانچ کیا ہے، جن میں کونز، کپ، ٹب، باراوراسٹک شامل ہیں۔ فروخت فی الحال مغربی ہندوستان میں جاری ہے اورجلد ہی اسے ملک بھرمیں پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آرسی پی ایل کا کہنا ہے کہ وہ بامبے کریمری کوایک ایسے برانڈ کے طورپرپوزیشن دے رہا ہے، جوسستی قیمت پر پریمیم ڈیری تجربہ پیش کرتا ہے۔ کمپنی اپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، ریٹیل رسائی اورصارفین کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طویل مدتی کے لیے اس زمرے میں داخل ہو رہی ہے۔
آرسی پی ایل کے ڈائریکٹرٹی کرشن کمارنے کہا کہ بامبے کریمری کوآئس کریم میں ڈیری کی مستند شناخت کوبرقراررکھنے کے وژن کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اصلی ڈیری کریم سے بنی آئس کریم ایسی قیمت پرپیش کی جائے گی، جوہندوستانی خاندانوں کے لیے سستی ہو۔ بامبے کریمری کے ساتھ، آرسی پی ایل پہلی بارآئس کریم کے زمرے میں داخل ہورہا ہے۔ یہ کمپنی ریلائنس انڈسٹریزکی ایف ایم سی جی یونٹ ہے اورصارفین کی مصنوعات کے مختلف زمروں میں اپنی موجودگی کوبڑھا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


