Bharat Express

قومی

شیوکمار نے صحافیوں سے کہا، ''یہ سب جھوٹ ہے، کسی نے ایسا خط نہیں لکھا ہے۔ چیف منسٹر اور میں نے تمام وزراء سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام ایم ایل ایز اور تمام حلقوں کے ہارے ہوئے امیدواروں کو اعتماد میں لے کر کام کریں۔

امت شاہ نے کہا کہ انہیں (اپوزیشن) دلتوں، خواتین کی بہبود اور تعاون میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا نعرہ لگانا فطری ہے، لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا ہے کہ ہم منی پور پر بحث کے لیے تیار ہیں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برملا نے شرکت کی۔

پیار کی خاطر سرحد پار کرکے ہندوستان سے پاکستان گئی انجو نے اپنے تمام وعدے توڑ دیئے۔ انہوں نے فیس بک پر ہوئی دوستی کو پیار میں بدلتے ہوئے نکاح کرلیا۔ انجو نے شادی سے پہلے عیسائی مذہب کو ترک کرتے ہوئے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے جون 2023 میں ہونے والے نیٹ، جے آر ایف امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کے تحت امیدوار یوجی سی نیٹ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر اپنا ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے یوجی سی کے چیئرمین نے یہ جانکاری دی تھی کہ یوجی سی نیٹ جے آر ایف کے نتائج کا اعلان26/27 جولائی کوکرسکتی ہے۔

حج 2023 کے اختتام پر منعقدہ تقریب کا دہلی حج کمیٹی کے اراکین بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے ار اکین اسمبلی عبدالرحمان، حاجی یونس اور کانگریس کونسلر نازیہ دانش نے بائیکاٹ کر دیا۔ جبکہ پورے پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مورچہ سنبھال رکھا تھا۔

جسٹس ایس کے کول نے کہا، ''ریزرویشن مثبت کارروائی کا تصور ہے۔ خواتین کی ریزرویشن اسی پر مبنی ہے۔ آپ آئینی شق سے کیسے نکل سکتے ہیں؟ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

آج راجیہ سبھا میں اس وقت زوردار قہقہہ گونج اٹھا جب کانگریس سربراہ ملکارجن کھرگے اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے درمیان بات چیت چل رہی تھی۔ گرما گرم تبادلے سے شروع ہونے والی گفتگو جلد ہی طنز و مزاح میں بدل گئی

اوم پرکاش راج بھر 2017 میں این ڈی اے کا حصہ تھے اور بی جے پی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑے تھے، بعد میں یوگی حکومت میں وزیر بنے، لیکن جب انہیں وزارتی عہدہ سے ہٹا دیا گیا تو انہوں نے خود کو اتحاد سے الگ کر لیا اور سماج وادی پارٹی سے ہاتھ ملا لیا۔

چین میں حکومتی سطح پر ایک بڑا کھیل اس وقت دیکھنے کو ملا جب اچانک سے چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے ملک کے وزیرخارجہ قی گینگ کو اپنے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ صادر کردیا ۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق چین کے وزیرخارجہ کو برطرف کرکے نئے وزیرخارجہ کے طورپر وانگ یی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔