Bharat Express

UGC NET results declared: یوجی سی نیٹ ،جے آر ایف کے نتائج کا اعلان، ایسے چیک کریں اپنا ریزلٹ

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے جون 2023 میں ہونے والے نیٹ، جے آر ایف امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کے تحت امیدوار یوجی سی نیٹ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر اپنا ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے یوجی سی کے چیئرمین نے یہ جانکاری دی تھی کہ یوجی سی نیٹ جے آر ایف کے نتائج کا اعلان26/27 جولائی کوکرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امتحانات دو مرحلوں میں منعقد ہوئے تھے۔ پہلا مرحلہ 13 سے 17 جون تک اور دوسرا مرحلہ 19 سے 22 جون 2023 تک۔ یو جی سی نیٹ جون کا امتحان ملک بھر کے 181 شہروں میں 83 مضامین کے لیے منعقد ہوا تھا۔ اس بار امتحان کے لیے کل 6,39,069 امیدوار اہل تھے۔

NTA نے UGC NET جون 2023 کا عارضی جواب نامہ 6 جولائی 2023 کو جاری کیا تھا۔ اعتراضات اٹھانے کی آخری تاریخ 8 جولائی 2023 تک تھی۔ حتمی جواب نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے ،لیکن اب مکمل ریزلٹ ہی جاری کردیا ہے۔جس کو آپ یوجی سی کے آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔