Heavy rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں موسلادھار بارش ،تین دن تک موسم بنا رہے گا خوش گوار، جگہ جگہ ٹریفک جام
دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری گرمی سے راحت تو ملی۔ بارش کے باعث جگہ جگہ سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔
Noida: ہنڈن ندی کے سیلاب سے نوئیڈا میں اولا کمپنی کی ڈوبیں گاڑیاں350، ویڈیو وائرل
پولیس نے بتایا کہ اس یارڈ کے نگراں دنیش یادو نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کورونا دور کی پرانی اور برآمد شدہ کاریں کھڑی ہیں اور وہ تمام گاڑیاں فی الحال بند پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اولا کمپنی کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ کو ڈمپ یارڈ میں پانی بھرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
Anju-Nasrullah Love Story: پاکستان میں فاطمہ بن کر نصراللہ سے نکاح کرنے پر اہل خانہ سخت نالاں، والد نے کہا- جو لڑکی گھر سے چلی گئی، وہ ہمارے لئے مر گئی
Anju (Fatima) Nasrullah News: ہندوستان سے پاکستان گئی عیسائی خاتون جو اب مسلمان بن گئی ہے، اس سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انجو نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی بھی کرلی ہے۔
Dipankar compared Manipur’s ethnic conflict to the 2002 Gujarat riots: دیپانکر نے منی پور کے نسلی تنازعہ کا موازنہ 2002 کے گجرات فسادات سے کیا
بھٹاچاریہ نے وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' اور برطانوی کالونسٹ کے ذریعہ قائم کردہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے درمیان متوازی ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔
Parliament Monsoon Session 2023: مودی حکومت کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد لائیں گی اپوزیشن جماعتیں، یہ ہے یہ بڑی وجہ
Manipur Violence: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منی پور تشدد سے متعلق مسلسل ہنگامہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈران کو خط لکھ کر موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تعاون مانگا ہے۔
Attempt to destroy Urdu culture in Jamia Millia: انتظامیہ کی اردو بیزاری پر چیخ رہی ہے جامعہ ملیہ کی چہار دیواری
انتظامیہ نے جس چالاکی کے ساتھ اردو کو بے گھر کرنے اور اردو کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے،ا س سے بانیان جامعہ کی روح زیر زمیں تڑپ رہی ہوگی۔ جامعہ کے درودیوار سے ،بانیان جامعہ کے اس دیار سے اردو کو بے آبروکرنے پر معمار جامعہ کی روح یقیناًافسردہ ہوگی۔دعا کیجئے تاکہ بانیان ِجامعہ کی روح کو قرار آجائے اور پروفیسر نجمہ اخترکو جامعہ کی روایت کا خیال۔
Delhi Ordinance 2023: دہلی کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق آرڈیننس کو مودی کابینہ نے دی منظوری، جلد ہی پارلیمنٹ میں کیا جائے گا پیش
بتا دیں کہ دہلی کا باس کون ہے؟ اس معاملے میں مرکزی حکومت اور دہلی حکومت آمنے سامنے ہیں۔ لڑائی سپریم کورٹ تک پہنچ گئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا۔
NIA attaches three properties in terror-gangster-nexus case: این آئی اے نے دہشت گرد-گینگسٹر-اسمگلر گٹھ جوڑ معاملے میں تین جائیدادوں کو کیا ضبط
این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت اگست 2022 میں تین بڑے منظم جرائم کے سنڈیکیٹس کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں اپنے مافیا طرز کے مجرمانہ نیٹ ورکس کو پھیلا رہے ہیں۔
Upendrra Rai on GTTC Insights Cover Page: عالمی شہرت یافتہ میگزین جی ٹی ٹی سی انسائٹ کے کور پیج پربھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کو ملی جگہ
اس سے پہلے دنیا کے کئی ممالک میں پڑھے جانے والے ٹائیکون میگزین نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو بھی اپنے کور پیج کا چہرہ بنایا تھا۔ تجربہ کار فلمی اداکاروں انوپم کھیر، شیکھر سمن، ایشا گپتا کے علاوہ ڈین یوب گروپ کے بانی رضوان ساجن کو ٹائیکون میگزین کے سرورق پر جگہ مل چکی ہے۔
Income tax dept. sent notices to one lakh taxpayers: محکم انکم ٹیکس نے ایک لاکھ ٹیکس دہندگان کو بھیجا نوٹس، وزیرخزانہ نے بتائی وجہ
محکمہ انکم ٹیکس نے ایک لاکھ لوگوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔ انکم ٹیکس کا یہ نوٹس ان ٹیکس دہندگان کو بھیجا گیا ہے، جنہوں نے یا تو اپنی آمدنی کا اعلان نہیں کیا ہے یا کم آمدنی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایاگیا کہ نوٹس سے متعلق تمام کیس 4 سے 6 سال پہلے دائر آئی ٹی آر کے ہیں۔