Bharat Express DD Free Dish

قومی

25 سال پہلے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’تب ہم برائن لارا کی کور ڈرائیوز اور پل شاٹس کی تعریف کرتے تھے۔ آج سنیل نارائن اور نکولس پورن نوجوانوں میں وہی جوش و جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ تب سے ہماری دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی کی آمد پر لوگ پرجوش نظر آئے اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔ اس دوران روایتی موسیقی اور پرفارمنس کے ساتھ مقامی اور ہندوستانی ثقافت کا امتزاج دیکھا گیا۔ وزیر اعظم مودی کا 8 ماہ میں کیریبین خطے کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں انہوں نے گیانا کا دورہ کیا تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کیریبین ممالک کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ یہ کیریبین کمیونٹی کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔

مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ اس کتاب کے منظر عام پر آنے سے ان لوگوں کے پیٹ میں یقینا درد ہوگا جنہوں نے وقف کی املاک میں خردبرد کی ہوگی چونکہ جو املاک ایک بار وقف کر دی جاتی ہے اس کے بعد اس کو وقف کرنے والے کا بھی اس پر اختیار نہیں رہتا اور یہ اللہ کی امانت ہو جاتی ہے۔

اس حوالے سے امریکی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھی اپنی سطح پر نگرانی کریں کہ ان کے پلیٹ فارمز پر ہندوستان مخالف عناصر اپ لوڈ نہ ہوں۔

حال ہی میں جے ڈی یو ایم ایل اے ونے چودھری نے کہاتھا کہ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ نشانت کو اب قیادت سنبھالنی چاہئے اور انہیں اسمبلی انتخابات بھی لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نشانت قیادت کریں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کی یہی رائے ہے۔

آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ 7 جولائی تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ، پانی جمع ہونے اور دیگر خطرات کا امکان ہے۔ حکام نے لوگوں سے محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایم نے کہاکہ وزیر اعظم کملا جی کے آباؤ اجداد بہار کے بکسر میں رہتے تھے۔ کملا جی نے خود بھی وہاں کا دورہ کیا ہے۔ لوگ انہیں بہار کی بیٹی سمجھتے ہیں۔ یہاں موجود بہت سے لوگوں کے آباؤ اجداد بہار سے آئے ہیں۔ بہار کا ورثہ دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا بھی فخر ہے۔

پی ایم  مودی کے دورے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی حکومت نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ مقامی ہندوستانی کمیونٹی میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے، جو اس دورے کو اپنی ثقافتی وراثت کے جشن کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت بھارت اور جموں و کشمیر دونوں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جس پر تقریباً 50 فیصد آبادی کا روزگار منحصر ہے۔

چندوسی عدالت نے اترپردیش کے سنبھل میں ہری ہرمندر-جامع مسجد تنازعہ کی اگلی سماعت 21 جولائی کوطے کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست کومسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سروے کے حکم کوبرقراررکھا ہے۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی نے 1100 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں ایس پی ایم پی سمیت 22 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔