مرکزی حکومت سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف نفرت پھیلانے والوں پر کریک ڈاؤن کرنے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملک مخالف ویڈیوز یا پوسٹس شیئر کرنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ اس کے لیے پالیسی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ا س کے تحت سب سے پہلا کام اینٹی نیشنل پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ کئی ویب سائٹس پر ملک کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کیاہے۔
پارلیمانی کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر اینٹی نیشنل گروہ یا فرد کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیم بنائی جائے گی۔ اورایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خالصتان علیحدگی پسند دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو سمیت کئی دوسرے ملک دشمن چہرے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ نئی پالیسی آنے کے بعد ایسے لوگوں پر لگام لگائی جائے گی۔
اس حوالے سے امریکی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھی اپنی سطح پر نگرانی کریں کہ ان کے پلیٹ فارمز پر ہندوستان مخالف عناصر اپ لوڈ نہ ہوں۔ سی بی آئی، این آئی اے، ریاستی پولیس اور داخلی سلامتی سے متعلق دیگر ایجنسیاں ملک مخالف عناصر کی کوششوں کو روکنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، جس پر جلد عمل درآمد ہو سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

