بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے ریاست کے اندر کافی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے ایم ایل اے گوپال منڈل نے نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ نشانت کو پارٹی میں شامل ہونا چاہیے، نشانت نہیں آئے تو جے ڈی یو میں بھگدڑ مچ جائے گی، نشانت کے آنے سے ہی پارٹی بچ پائے گی، ورنہ کوئی لیڈر آر جے ڈی میں چلا جائے گا، توکوئی بی جے پی میں چلا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی ان کا نام سیاست میں آنے کے حوالے سے سرخیوں کا حصہ رہا ہے۔ جنوری سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے سیاست میں آنے کے بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے۔تاہم گزشتہ چند دنوں سے پارٹی کے اندر قیادت کے حوالے سے ایک نئی بحث زور پکڑ رہی ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے کھلے عام وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو فعال سیاست میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حال ہی میں جے ڈی یو ایم ایل اے ونے چودھری نے کہاتھا کہ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ نشانت کو اب قیادت سنبھالنی چاہئے اور انہیں اسمبلی انتخابات بھی لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نشانت قیادت کریں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے اندر زیادہ تر لوگوں کی یہی رائے ہے۔ ہم جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بھی اس تجویز کو لائیں گے۔تاہم کہا جا رہا ہے کہ نتیش کمار ابھی اس سے اتفاق نہیں کر رہے ہیں لیکن ایم ایل اے ونے چودھری کا ماننا ہے کہ انہیں یہ مطالبہ ماننا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نشانت کمار اچھی سیاسی سمجھ رکھتے ہیں اور وہ نوجوانوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

