دہلی میں آج ہو سکتی ہے موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ
Heavy rain in Delhi NCR:ملک بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں بدھ 26 جولائی کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔
دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری گرمی سے راحت تو ملی۔ بارش کے باعث جگہ جگہ سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔
#WATCH दिल्ली: राष्ट्रीय राजधानी में तेज बारिश हुई। बारिश की वजह से सड़कों पर जलभराव हुआ। वीडियो ITO से है। pic.twitter.com/RtIriR7Kul
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 26, 2023
ملک کی راجدھانی دہلی میں منڈی ہاؤس کے علاوہ رنگ روڈ اور دیگر مقامات پر بھی حالات اسی طرح نظر آرہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی تھی۔
#WATCH उत्तर प्रदेश: नोएडा में बारिश हुई। (वीडियो सेक्टर 20 से है)
मौसम विभाग के अनुसार नोएडा में आज बादल छाए रहने के साथ हल्की बारिश होने की संभावना है। pic.twitter.com/LgSeXLhkCM
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 26, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اور27 جولائی کو اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں شدید بارش ہوں گی۔ ہماچل پردیش کے کولو میں منگل کو بادل پھٹنے کے بعد دو پل بہہ گئے اور کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے مشرقی وسطی ہندوستان میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
نوئیڈا کے کئی علاقوں میں بھرا پانی
#WATCH उत्तर प्रदेश: नोएडा में आज तेज़ बारिश के बाद सड़कों पर जलभराव देखा गया। वीडियो नोएडा सेक्टर-37 से है। pic.twitter.com/4pUKPK7Keo
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 26, 2023
نوئیڈا کے سیکٹر بارش کے پانی سے سڑکیں لبا لب بھرے ہوئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے صبح دفتر جانے والے لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا۔ ساتھ ہی تیز بارش کے باعث سڑکوں پر جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف جنوبی گجرات اور مغربی مدھیہ پردیش کے علاوہ راجستھان میں بارش کی توقع ہے۔
#WATCH उत्तर प्रदेश: नोएडा के कुछ हिस्सों में तेज बारिश हुई। बारिश की वजह से सड़कों पर जलभराव हुआ। वीडियो नोएडा सेक्टर 62 से है। pic.twitter.com/MYdcXHZGT8
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 26, 2023
دیش کے کئی حصوں میں ریڈ الرٹ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کو مدھیہ مہاراشٹر، مشرقی گجرات، کونکن، گوا، تلنگانہ، رائل سیما اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کولو میں بادل پھٹنے سے املاک کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ گنگا، یمنا، گھگر، ہندن سمیت تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور چندی گڑھ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس