Yellow Alert for 8 Districts of Uttarakhand: اترکھنڈ کے 8 اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کا یلو الرٹ، کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان، دہلی-این سی آر میں بھی موسم نے بدلا رخ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز ریاست سے مانسون کی واپسی کے بعد اب ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ
مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا۔
Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، کرناٹک، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا
نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی۔ 11 نومبر 2025 کو عدالت نے اسے اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کولی کو قصوروار قرار دینے اور سزا سنانے کے لیے ماتحت عدالتوں نے جن شواہد کو بنیاد بنایا تھا، وہ قانونی معیار پر پورے نہیں اترتے۔ عدالت کے مطابق یہ شواہد غیر قانونی،
Union Home Amit Shah: سی ایم دھامی کی سالگرہ پر امت شاہ کا خصوصی پیغام، اتراکھنڈ کی ترقی اور ثقافت کی تعریف
مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔ اس پیغام میں اتراکھنڈ کی ثقافتی وراثت اور ترقی کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔امت شاہ کے پیغام میں وزیر اعلیٰ دھامی کی مدتِ کار کے دوران ریاست میں ترقی اور ثقافتی تحفظ سے متعلق کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا۔
PM Modi Birthday: وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر اتراکھنڈ میں روشن ہوں گے ’آشیرواد دیپ‘، وزیر اعلیٰ دھامی کی عوام سے خاص اپیل
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ملک کو نئی سمت اور نئی رفتار دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ ہے۔ دھامی نے وزیر اعظم کی عوامی زندگی کو قومی خدمت، لگن اور عزم کا سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں بھارت مسلسل ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر اپنی مضبوط شناخت بنا رہا ہے۔
Uttarakhand Rivers Surge after Heavy Rain: شدید بارش کے بعد اتراکھنڈ کی ندیوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے تشویش میں اضافہ
نینی تال ضلع میں آلچونا کے پانڈے چھوڑ گاؤں کے پیچھے بہنے والے ککریا نالے کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگا، جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوپہر تک نالے کا بہاؤ کافی تیز ہوگیا اور پانی تقریباً دو درجن گھروں میں داخل ہوگیا۔
Continuous Rain in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، الموڑہ میں مکان گرنے سے تین افراد ہلاک
مسلسل بارش کے باعث پیر کے روز مسوری-دہرادون روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈ ہوئی۔ پانی والا موڑ کے قریب ملبہ، پتھر اور درخت سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوا اور راستہ بند ہو گیا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر دہرادون اور پتھورا گڑھ میں جماعت 1 سے 12 تک کے تمام اسکولوں کے ساتھ آنگن واڑی مراکز کو بھی 1 ستمبر کو بند کر دیا گیا ہے۔
FIR Against Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر پر کانگریس ناراض، اتراکھنڈ سے دہلی تک احتجاج، بی جے پی بھی حملہ آور
کانگریس کا سوال ہے کہ جن لوگوں نے ’شدھی کرن‘ کیا، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی؟ اس معاملے کو لے کر کانگریس نے ریاست سے لے کر قومی دارالحکومت دہلی تک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف درج شکایت واپس لینے کے مطالبے کو لے کر 200 سے زائد کانگریسی کارکنان نے دہرادون میں پولیس ہیڈکوارٹر تک مارچ کیا اور اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دیپم سیٹھ کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔
Hyderabad Marathon 2026:دوگھنٹے51منٹ میں42کلومیٹرکی دوڑمکمل،بھاگیرتھی نے’حیدرآباد میراتھن‘میں لہرایا پرچم
دور دراز پہاڑی گاؤں سے نکل کر قومی سطح پر اپنی شناخت بنانے والی بھاگیرتھی کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ مضبوط عزم اور مسلسل محنت کے ذریعے مشکل حالات کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ دیہی ماحول اور محدود وسائل کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر میراتھن کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔





