Bharat Express DD Free Dish

Devprayag Accident: اتراکھنڈ کے دیوپریاگ میں بڑا حادثہ، ندی میں گری کار، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی دردناک موت

حکام نے بتایا کہ گاڑی میں پھنسی تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے بتایا، ’’گاڑی کو نکال لیا گیا ہے۔ اس میں کئی گھنٹے لگے۔ لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حادثہ کیسے ہوا۔‘‘

اتراکھنڈ کے دیوپریاگ میں بڑا حادثہ

دیو پریاگ: اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں واقع دیوپریاگ میں ہفتہ کے روز بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کار سڑک سے ہٹ کر گہری کھائی میں گرنے کے بعد ندی میں جا گری جس سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت کار میں چھ افراد سوار تھے۔ ملبے سے ایک خاتون کو نکال کر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ باقی پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ ایس ڈی آر ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ٹیموں نے تباہ شدہ کار کو ندی سے باہر نکالنے کے لیے کرینوں اور دیگر بھاری مشینری کا استعمال کیا، لیکن دشوار گزار علاقے کی وجہ سے اس عمل میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی میں پھنسی تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے بتایا، ’’گاڑی کو نکال لیا گیا ہے۔ اس میں کئی گھنٹے لگے۔ لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حادثہ کیسے ہوا۔‘‘

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ مہلوک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

حادثے کی اصل وجہ کی تفتیش جاری

حالانکہ، حادثے کی اصل وجہ کی ابھی تک تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث کار ندی میں جا گری جس سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق مہلوک افراد کے لواحقین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read