Bharat Express

قومی

آج عالم یہ ہے کہ جامعہ کی وائس چانسلر ہی جامعہ کی تہذیب وثقافت اور جامعہ کی روایت سے بغاوت کررہی ہیں ۔ ایسے میں یہ سوال پھر سے اہم ہوجاتا ہے کہ کیا سچ میں نجمہ اختر اردو سے نابلد ہیں یا پھر کسی دباو میں شعوری طور پر اردو کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کررہی ہیں؟۔

منوج تیواری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ منی پور معاملہ پر بات کی جائے لیکن اس کے ساتھ راجستھان، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ پر بھی بات ہونی چاہیے۔ راجستھان میں ان کے وزیر کہتے ہیں کہ یہ مردوں کی حالت ہے… وہ جنسی زیادتی کر سکتے ہیں اور وہ منی پور کی بات کرتے ہیں۔

بھارت نے  دنیا میں پہلی مرتبہ  اندرون ملک  نینو  یوریا رقیق  تیار کیا ہے اور  اسے بھارتی کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لئے  کاروباری پیمانے پر تیار کیا ہے، یہ ایک اختراعی اور  مبنی  بر کفایت شعاری  منصوبہ ہے ، مارچ 2023  تک  76.5 ملین  بوتل (33.6  ایل ایم ٹی کے  مساوری  رویاتی یوریا) کی تیاری عمل میں آچکی ہے

یہ چھوٹی سی علامت اب اپنی ایک عالمی زبان بن کر تیار ہوچکی ہے۔ اگرچہ ایموجیز بہت ساری صورتوں میں واضح اور زیادہ پرکشش مواصلات کی سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کے استعمال میں اضافے نے غلط فہمیوں اور تنازعات کو بھی جنم دیا ہے۔

اجیت پوار اس ماہ کے شروع میں این سی پی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ جب کہ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ دیگر ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

بھیجنے والے نے دھمکی دی کہ اگر رقم منتقل نہیں کی گئی تو وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے چھ ججوں- جسٹس محمد نواز، ایچ ٹی نریندر پرساد، اشوک جی نجگنور، ایچ پی سندیش، کے نٹراجن اور بی ویرپا کو قتل کر دیں گے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اب پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صد سالہ تقریب کے موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرنجمہ اخترنے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی موجودگی میں میڈیکل کی منظوری کا اعلان کرکے جامعہ برادری کا دل جیت لیا۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہمارے دشمن دوست بن چکے ہیں۔ میرے پاس ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات ہیں جو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے (سنگاپور) گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے خلاف سنگاپور میں حکمت عملی چل رہی ہے۔

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔