Bharat Express

قومی

ہریانہ کے نوح میں حادثہ کے بعد سے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسپیکر کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک کو منی پور میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کی کہ وہ ان کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہیں۔انہوں نے کہا، 'منی پور صرف ایک ٹریلر ہے، پوری فلم کا آغاز ابھی باقی ہے۔ بی جے پی پورے ملک کو منی پور بنانا چاہتی ہے۔

 ممبئی-جے پور ایکسپریس میں چار لوگوں کا قتل کرنے کے ملزم آرپی ایف جوان چیتن کو دوپہر تین بجے بوری ولی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دراصل، آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک آرپی ایف جوان نے ممبئی-جے پورایکسپریس میں گولی مارکر چل لوگوں کا قتل کردیا تھا۔

میں آپ سے اس احساس کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توقع کرتا ہوں کہ ہم صرف اپنے لیے نہیں، بلکہ ریاست اور ریاست کے لوگوں کے لیے ہیں۔ سرکاری خدمت کا مطلب ہے عوام کی خدمت اور ریاست اور ملک کی ترقی۔ اور احساس۔ ذمہ داری کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے۔

منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ 26 جولائی کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور کر لیا گیا تھا۔

ہریانہ کے نوح میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران سرکاری اور ذاتی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس کوصورتحال کنٹرول کرنے کے لئے فائرنگ کرنی پڑی۔

 ہندوستانی انجو پاکستان پہنچ کر فاطمہ بن گئی ہے۔ اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی دوست نصر اللہ سے شادی کرلی ہے، جہاں اسے خوب تحفے مل رہے ہیں۔

دیاشنکر سنگھ نے یہ بھی کہا، "جب مرکزی قیادت فیصلہ کر دے گی، تو آپ دیکھیں گے کہ کتنے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لوگ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت رامیشور تیلی نے مزید کہا کہ حکومت ہند قدرتی گیس، بائیو فیول، کمپریسڈ بائیو گیس، گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی رکن محمد سلیمان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان یوگی یا پھر پجاری کی حیثیت سے دیا گیا ہے اورایک فریق کے لئے دیا گیا بیان ہے۔