Bharat Express

Jairam Ramesh on PM Modi: ‘انڈیا’ نہیں، سرکار منی پور پر جواب دینے سے بھاگ رہی ہے: جے رام رمیش

منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ 26 جولائی کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور کر لیا گیا تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کیے جانے کے بعد پیر کے روز الزام لگایا کہ حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) میں شامل پارٹیاں منی پور کے مسئلے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبے پر اٹل ہیں، جب کہ حکومت اور وزیر اعظم اس موضوع پر جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں۔

‘وزیر اعظم کے بیان کے بعد ہونی چاہیے بحث’

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ” ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل پارٹیاں آج دو پہر اپنے موقف پر ڈٹے رہے کہ وزیر اعظم کو گزشتہ 90 دنوں میں منی پور میں جو کچھ ہوا اس پر ایوان میں بیان دینا چاہیے، لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔” وزیر اعظم کے بیان کے بعد بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل پارٹیاں رول 267 کے تحت ایسا چاہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اٹھائے گئے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بحث ختم ہونے تک ایوان کے دیگر تمام کاموں کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

 

ہنگامہ آرائی کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل

رمیش نے الزام لگایا، ”اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل پارٹیاں منی پور پر بحث سے نہیں بھاگ رہے ہیں۔ درحقیقت وزیر اعظم ہی راجیہ سبھا میں بیان دینے سے بھاگ رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں مانسون اجلاس کے پہلے دن سے ہی منی پور میں نسلی تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں بیان دینے اور بحث کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی میں خلل پڑا ہے۔

منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ 26 جولائی کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور کر لیا گیا تھا۔ اس دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا تھا کہ وہ تمام پارٹیوں کے لیڈران سے بات کرنے کے بعد اس تجویز پر بحث کی تاریخ طے کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔