Bharat Express

قومی

مرکزی تفتیشی بیورو نے سمیر وانکھیڑے کے ممبئی، دہلی، رانچی (جھارکھنڈ) اور کانپور (اترپردیش) میں 29 ٹھکانوں پر بھی چھاپہ ماری کی۔

وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

عدالت عظمیٰ کا حکم سینئرسول جج کیڈر کے افسران روی کمار مہتا اور سچن پرتاپ رائے مہتا کی عرضی پرآیا ہے، جس میں ضلع ججوں کے اعلیٰ کیڈر میں 68 عدالتی افسران کے سلیکشن کو چیلنج دیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر وزیراعظم کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر منظوری دی گئی ہے، جو دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اہم تعاون دے رہے ہیں۔

والمارٹ کے سی ای او سمیت دوسرے افسران ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ بنگلورو میں الگ الگ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئیں۔

عالمی خوشحالی کو بہتر طور پر یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں میں عالمی شراکت داری میں نئی ​​توانائی کے لئے ایک حوصلہ افزا امکان کا اشارہ ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔

ہندوستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے فرانسیسی بحریہ کے جہاز لورین کے پرتپاک استقبال پر ہندوستانی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فرانسیسی سفارت خانے نے اسے دونوں بحریہ کے لیے ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کا ایک موقع قرار دیا۔

ہینڈ کرافٹ انڈسٹری کو بھی امید ہے کہ انٹرنیشنل سطح کا یہ انعقاد ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کشمیری قالین کا کاروبار کرنے والے شیخ عاشق کا کہنا ہے  ”کشمیر میں پہلی بار اس طرح کا انعقاد پورے ملک کے لئے بے حد خاص ہے اور یہ کشمیر کے لئے فخرکی بات ہے۔“

الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو گیان واپی مسجد احاطے میں مبینہ شیولنگ کا سروے کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ اگر وہاں شیولنگ ہے تو وہ کتنا پرانا ہے۔