Bharat Express

Haryana Clash: ہریانہ کے نوح میں بجرنگ دل کی شوبھا یاترا کے دوران ہنگامہ، دو فرقوں میں تصادم ہونے سے 20 افراد زخمی، انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ

ہریانہ کے نوح میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران سرکاری اور ذاتی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس کوصورتحال کنٹرول کرنے کے لئے فائرنگ کرنی پڑی۔

نوح میں کرفیو میں نرمی دی جارہی ہے۔

Haryana News: ہریانہ کے نوح میں بجرنگ دل کی جانب سے نکالی گئی شوبھا یاترا اوربجرنگ دل لیڈرمونومانیسرکی شرکت سے ہریانہ میں دو فرقوں کے درمیان تصادم کی خبرسامنے آرہی ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس موجود ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ برج منڈل یاترا کے دوران مونو مانیسرکی شرکت کی وجہ سے وہاں کے حالات انتہائی خراب تھے۔ اس دوران پتھراؤ اورفائرنگ کی بھی خبر آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق، ہرسال کی طرح اس سال بھی برج منڈل جل ابھیشیک یاترا نکالی گئی ہے، جس میں گروگرام سے وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنان بھگوان شیوکا جل ابھشیک کرنے نل ہڈ شیو مندرمیوات گئے تھے، لیکن معاملہ مونو مانیسر کی وجہ سے خراب ہوا۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے کئی ایسے ویڈیو ٹوئٹ کئے ہیں، جس میں بجرنگ دل کے کئی لیڈران کی طرف سے متنازعہ ویڈیو جاری کئے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ

اس حادثہ کے بعد نوح میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہے۔ حالانکہ بیشتر جگہ ابھی انٹرنیٹ چل رہا ہے۔ نوح میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔ ایک ہزارسے زیادہ پولیس کے جوانوں کوتعینات کیا گیا ہے۔ اسپیکر کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوح ضلع کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اب تک  تشدد میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ مقامات پر لوگوں کے ذریعہ فائرنگ کی خبربھی ہے۔ اس کی وجہ سے گروگرام سے سوہنا تک کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

ترنگا پارک کے پاس ہوا ہنگامہ

رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پیرکے روز برج منڈل یاترا نوح کے نلہڑشیومندرسے فیروزپور-جھرکا کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی یاترا ترنگا پارک کے پاس پہنچی، وہاں ایک گروپ کے لوگ پہلے سے ہی جمع تھے۔ وہیں دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنان نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پلاننگ کے تحت وہ یہاں آئے تھے اوردونوں گروپوں میں تکرارکی وجہ سے حالات خراب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  Railway Guard Kills 4 on Moving Train: جے پور ایکسپریس میں 4 افراد کو گولی مارنے والا ملزم کانسٹبل چیتن سنگھ گرفتار، کل عدالت میں ہوگی پیشی

ان لوگوں پر تشدد کا الزام

رپورٹ کے مطابق، نوح کے مونومانیسر اوراس کے بجرنگ دل سے منسلک ساتھیوں پرراجستھان کے جنید اورناصرکی جان لینے کا الزام ہے۔ اس نے کچھ دن پہلے ویڈیووائرل کیا تھا اوراس نے کھلے طور پرچیلنج دیا تھا کہ وہ یاترا کے دوران میوات میں رہے گا۔ جس پرعلاقے کے لوگوں نے بھی پلٹ وارکیا تھا۔ علاقے کا ماحول پہلے سے ہی گرم تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ  لوگوں نے مونومانیسراوراس کے ساتھیوں کو شوبھا یاترا کے دوران دیکھ لیا۔ اس کے بعد نوح شہرکے پاس گروگرام-الورقومی شاہراہ پر جم کرہنگامہ ہوا۔