Bharat Express

قومی

لالو یادو  نے مزید کہا کہ بہار میں آر جے ڈی ،جے ڈی یو اور کانگریس مل کر حکومت چلا رہی ہیں۔ الیکشن میں ایک امیدوار کا مقابلہ ایک امیدوار سے ہوگا۔ مقابلہ انڈیا بمقابلہ این ڈی اے ہوگا۔ ہم اپنے اختلافات بھول جائیں گے، اسی لیے میں دہلی جا رہا ہوں۔

من کی بات میں مجھے اس بار کافی تعداد میں ایسے بھی خطوط ملے ہیں جو من کو بہت سکون دیتے ہیں ۔ یہ خطوط ان مسلم خواتین نے لکھی ہیں جو حال ہی میں سفر حج سے واپس لوٹی ہیں ۔ ان کا یہ سفر کئی حوالوں سے بہت خاص ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں ، جنہوں نے سفر حج کیا ،وہ بھی بغیر کسی مرد معاون کے یا بغیر کسی محرم کے۔

انڈیا اتحادکے وفد نے ان متاثرہ خواتین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، جنہیں 4 مئی کو ہجوم کے ہاتھوں برہنہ  کیا گیااور مارا پیٹا گیا تھا۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کی والدہ نے وفد سے درخواست کی کہ وہ اس کے شوہر اور بیٹے کی لاشیں حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں جنہیں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیا گیا تھا۔

ملک میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارشوں اور مرطوب موسم کے باعث ’آئی فلو‘ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بدلتے موسم سے آنے والی فلو کی دستک نے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کو بیمار کر دیا ہے۔ اس وقت دہلی سے چھتیس گڑھ تک، ملک کی تقریباً ہر ریاست سے آنکھوں کے فلو کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ہر مسجد میں مندر تلاش کرنے  کا سلسلہ  بی جے پی کو مہنگا پڑے گا۔ایسا کریں گے تو لو گ ہرمندر میں بدھ مذہب کی خانقاہیں تلاشیں گے۔ موریہ نے کہا کہ تاریخی شواہد، حقائق اور گواہ اس بات کا پختہ ثبوت ہیں کہ تمام ہندو ں کے بڑی عبادت گاہیں ہیں وہ  سب بدھ خانقاہوں پر بنائی گئی ہیں۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے حج پالیسی میں تبدیلی کا سہرا دیتے ہوئے اسے مسلم خواتین کے لیے 'محرم' (مرد ساتھی) کے بغیر حج کرنے کے لیے "بڑی تبدیلی" قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ اس بار انہیں حج سے واپس آنے والی خواتین کے بہت سے خطوط بھی ملے ہیں جس سے من کو بہت اطمینان ملتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 103ویں ایپی سوڈ کے موقع پر کہا، ''پچھلے کچھ دن قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی سے بھرے رہے ہیں۔ جمنا جیسی کئی ندیوں میں سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خاتون نے 'پی ٹی آئی بھاشا' سے بات کی جب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈیا' کے اراکین پارلیمنٹ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے، متاثرہ کی ماں نے کہا، 'مجھے مرکزی حکومت پر بھروسہ ہے، لیکن ریاستی حکومت پر نہیں'۔

آرمی کے 25 سالہ جوان کا نام جاوید احمد وانی ہے۔ وہ کلگام کے اشتھل کا رہنے والا ہے اور اس کی پوسٹنگ لیہہ (لداخ) میں تھی۔ وہ عید کے موقع پر چھٹی لے کر گھر آیا ہوا تھا۔ یہاں وہ کچھ سامان لینے کے لیے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے درمیان ہندوستانی تیل کمپنیوں نے آج یعنی اتوار  30 جولائی کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔