Bharat Express

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بنگلورو میں سال 2022 میں شیروں کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔ تب شیروں کی کل تعداد بتائی گئی تھی لیکن آج ریاستی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

Muharram 2023 in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران محرم کا جلوس نکالا گیا۔ محرم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے غم میں منایا جاتا ہے۔

اپوزیشن  کے اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اتحاد ہو چکے ہیں۔ 2 سال سے زیادہ عرصہ سے کوئی وزیر اعظم نہیں رہا۔ اس بار وزیراعظم کا چہرہ طے نہیں ہوا۔ 26 جماعتیں اتحاد میں ہیں

بالاگوپال نے الزام لگایا کہ حال ہی اُن کے کٹارکاڑا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے اُمنور گرام پنچایت میں بی جے پی کی حمایت سے کانگریس کی جیت ان کے "ناپاک تعلقات" کا واضح اشارہ ہے۔

انتظامیہ کا الزام ہے کہ دربھنگہ سے متعلق کئی افواہیں اور غلط خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس لیے عوام میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے جمعرات 27 جولائی کی شام سے 30 جولائی تک انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوجا پال کے اگلے ہفتے تک بی جے پی میں شامل ہونے کی امید ہے۔ اس سے پہلے، پروویژن کے مطابق، وہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوجا کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے کئی دوسرے لیڈر بھی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایس ڈی پی او نے کہا، ’’ چونکہ صبح کے وقت ہلکی بارش ہو رہی تھی، اس لیے تار کے رابطے میں آنے کے بعد تعزیہ میں بجلی کا کرنٹ دوڑ گیا۔

فاروق عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ جموں و کشمیر میں کئی سالوں بعد محرم کا جلوس نکلا ہے۔ پہلے جب میں جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ تھا تو اس طرح کے محرم کے جلوس نکلتے تھے لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں یہ جلوس نکال کر بی جے پی کیا سمجھتی ہے کہ  وہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی

جنرل (ریٹائرڈ) ایم ایم نروانے نے کہا کہ سرحدی ریاستوں میں عدم استحکام ملک کی مجموعی قومی سلامتی کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے منی پور میں باغی تنظیموں کو چین کی طرف سے دی جانے والی مدد کا بھی ذکر کیا۔

منی پور پہنچنے کے بعد کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے یہاں پہنچنے کے بعد کہا کہ منی پور میں نسلی تشدد کے واقعات نے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے ہیں اور ہم سب کو منی پور کے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے