Bharat Express DD Free Dish

قومی

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ اسلام کی ابتداء مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے ہوئی ہے، وہاں صرف 20فیصد مسلمان رہتے ہیں۔ عالمی سطح پر مسلمانوں کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ایشیا میں ہے جس میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کیننگ ایسٹ کے ایم ایل اے سوکت مولا نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس ایف کے حمایت یافتہ سماج دشمن عناصر اس حملے کے پیچھے ہیں اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مولا نے کہاکہ یہ آئی ایس ایف کے حمایت یافتہ سماج دشمن عناصر کا کارنامہ ہے۔

والد نے جرم قبول کرلیا ہے اور اس قتل کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔رپورت کے مطابق اکیڈمی کھولنے کے بعد رادھیکا کے والد ناراض ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی گاؤں میں باہر جاتے ہیں تو گاؤں والے بیٹی کی کمائی کھانے کی بات کرتے  ہوئے طعنہ دیتے ہیں۔ والد دیپک اس بات سے بہت پریشان تھے۔

کپل شرما نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن ان کے کیفے کے سوشل میڈیا پیج پر کمیونٹی سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ واقعہ کینیڈا میں بھارتی ڈائسپورا کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور مقامی پولیس اسے ایک ٹارگٹڈ حملہ مان کر تحقیقات کر رہی ہے۔

جمعیۃعلماء ہند صدرمولانا ارشد مدنی نے آج کی عدالتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم توحتمی فیصلے کے منتظر تھے، لیکن پورے دن تک چلی بحث کے بعد اس کا جو ماحصل سامنے آیا ہے، وہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ قابل اعتراض مناظرکوہٹائے جانے کے بعد بھی اس فلم میں اس طرح کا مواد اب بھی موجود ہے، جوہمارے معاشرے میں منافرت کا زہرگھول سکتا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے فروری 2020 کے دہلی فسادات میں سازش کرنے سے متعلق کیس کے ملزم شاداب احمد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یواے پی اے کے تحت گرفتار شاداب پرشہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں کے دوران فسادات بھڑکانے کا الزام ہے۔

یمنا ندی کے تحفظ کے لیے بیداری مہم چلانے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ یمنا ندی دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے، لیکن یہ آلودگی سے بری طرح متاثر ہے۔ آلودگی کو کم کرنے اور ندی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور ان کو فعال طور پر شامل کیا جائے۔

کیرلا کی نرس نمیشا پریا کو 16 جولائی کو یمن میں پھانسی ہونی ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے نمیشا کے اہل خانہ کی عرضی قبول کرلی ہے۔ ایسے میں اب سپریم کورٹ ان کی عرضی 16 جولائی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں کل 11 عرضیاں سنوائی کے لئے لگی تھیں۔ ان میں این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اورپیپلزیونین سول لبرٹیزکے علاوہ کانگریس، آرجے ڈی اورٹی ایم سی جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی بھی عرضی تھی۔ عرضی گزارفریق نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن ناگرکتا یعنی شہریت کی جانچ نہیں کرسکتا۔

دھمکیوں، خوف اور دستاویزات کے درمیان انصاف کی جدوجہد میں مدھیہ پردیش کی شمیم بانو کو اندریش کمار نے دیا تحفظ اور انصاف کا بھروسہ۔