Bharat Express

قومی

سی ایم کجریوال نے کہا کہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہمارے پاس قانون پاس کرنے کی طاقت ہے۔ آپ کو عوام کے لیے کام کرنے کی طاقت دی گئی  ہے، ان کے حقوق چھیننے کی نہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اس میں دہلی کے لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ میں نے غریبوں کو جوتے چپل پہنائے تو کمل ناتھ نے مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ ارے کمل ناتھ تم کیا جانوں ننگے پیر چلنے کا درد، تم تو صنعت کارہو۔

بحث مکمل ہونے کے بعد جب ووٹنگ کی شروعات ہوئی تو ایوان میں لگی ووٹنگ مشین نے جواب دے دیا۔ مشین میں تکنیکی خرابی پیش آنے سے مشین کے بجائے پرچہ کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی جس میں اکثریت نے بل کی حمایت میں ووٹ کیا ۔ جس کی وجہ سے یہ بل راجیہ سبھا میں بھی منظور کرلیا گیا۔

Monsoon Session 2023: دہلی آرڈیننس سے متعلق بل پیر کے روز راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی دیگرجماعتوں نے اس بل کی مخالفت کی۔

تمل ناڈو میں 47.9 لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔ مغربی بنگال میں بھی 47.9 لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔ آندھرا پردیش میں 40.1 لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔ کرناٹک میں 42.8 لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔ بہار میں 24.3 لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور اس پر ایوان میں بل نہیں آسکتا۔ سپریم کورٹ کے سامنے جو چیز زیر التوا ہے وہ آرڈیننس کی درستگی ہے، اور دو سوالات آئینی بنچ کو بھیجے گئے ہیں اور ان کا ایوان میں ہونے والی بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ تشدد سے زیادہ متاثرہ ہر ضلع میں 6 ایس آئی ٹی بنائے جائیں گے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 11 معاملات جو پہلے سی بی آئی کو سونپے گئے تھے، ان کی جانچ صرف سی بی آئی کرے گی۔ خواتین سے متعلق معاملات کی جانچ میں سی بی آئی کی خواتین افسران بھی شامل ہوں گی۔

اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ نے نوجوانوں سے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ لیں تو اس پرعمل کرنے کے لئے قائم رہنا چاہئے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان کوجموں وکشمیرکی ترقی کی ہضم نہیں ہورہی ہے اوریہاں کی عوام کوبھی سمجھ آگیا کہ ان کا مفاد ہندوستان کے ساتھ ہے۔ جن ہاتھوں میں پتھر تھے، آج کمپیوٹرہیں۔

راجیہ سبھا میں عددی طاقت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے حق میں ہے۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور یووجن شرمک ریتھو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) نے بل پر حکومت کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ 238 رکنی ایوان بالا میں این ڈی اے کے 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ کچھ آزاد اور نامزد ارکان پارلیمنٹ بھی بل کی حمایت کر سکتے ہیں۔