Bharat Express

قومی

ای ڈی نے دوسری بار 13 اپریل کو زمین کے کاروبار سے متعلق 21 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن، بارگین ژون کے زونل آفیسر منوج کمار، ملازم بھانو پرتاپ شامل ہیں۔

ریٹائرڈ ججوں کی رائے  حکم کے پابند نہیں ہے۔ اگر آپ کسی ساتھی کا حوالہ دیتے ہیں، تو آپ کو موجودہ جج ساتھی کا حوالہ دینا ہوگا۔ ایک بار جب وہ جج کی کرسی سے سبکدوش ہوجاتے ہیں ،تب ان کی ذاتی رائے ہوتی ہے، اور سابق ججز کی ذاتی رائے یا تبصرہ کسی حکم کے پابند نہیں ہوتا۔

سیما حیدراورسچن پر ایک فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔ اس فلم کوامت جانی نامی ڈائریکٹر بنانے جا رہا ہے۔ اس نے پہلے ہی سیما کو A Tailor Murder Story فلم کا بھی آفر دیا ہے۔ سیما اس فلم میں RAW ایجنٹ کا کردارنبھاتی ہوئی نظرآئے گی۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 7 اگست کو بوریولی عدالت میں پیشی کے دوران جی آر پی نے دلیل دی کہ وہ ابھی بھی پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور ٹرین کے تمام سی سی ٹی وی کی جانچ کی جارہی ہے۔

شوبھا گوپتا نے بار بار بنچ سے پوچھا کہ کیا وہ مجرم جو اس جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ جس طرح سے انہوں نے اسے انجام دیا ہے۔کیا وہ ان کے ساتھ دکھائی گئی نرمی کے مستحق ہیں؟ صوابدیدی حکم وغیرہ کے علاوہ، کیا وہ کسی نرمی کے مستحق ہیں؟

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا دوسرا دور بنگلورو میں منعقد ہوا۔ جس میں اپوزیشن لیڈران کی رضامندی سے اس اتحاد کا نام I.N.D.I.A. رکھا گیا۔

ہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جس سرکاری بنگلہ کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے خالی کیا تھا ، اب ایک بار پھر راہل گاندھی اسی بنگلہ میں رہیں گے چونکہ ہاوسنگ کمیٹی نے کوئی دوسرا بنگلہ دینے کے بجائے پرانا بنگلہ ہی راہل گاندھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ، 100 سے زائد ووٹ دہلی سروس بل کے خلاف پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بھلے ہی اس بل کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے ہو لیکن ہم کورٹ میں اس کے خلاف پر زور لڑائی لڑیں گے۔