آگرہ میں اچانک بھربھرا کر گرا مکان ، کئی لوگوں کے ملبہ میں دبے جانے کا خدشہ، سی ایم یوگی نے دی یہ ہدایات
House Collapses In Agra: اتر پردیش کے آگرہ سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں ایک مکان گرنے سے بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ آگرہ کے شاہ گنج تھانہ علاقے کی شیو نگر رادھے والی گلی کا بتایا جا رہا ہے۔ خبر کے مطابق آج صبح اچانک یہ گھر گر گیا۔ گھر گرتے ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا اور گرد و غبار کے بادل پھیل گئے۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
#WATCH | UP: A house collapsed in Agra, family members trapped under the debris, rescue operation underway pic.twitter.com/ctAfFhHVjh
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 7, 2023
قابل ذکر بات یہ ہےکہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد حکام نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائی شروع کی۔ جس وقت یہ مکان گرا اس وقت گھر کے کئی افراد بھی وہاں موجود تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ ایسے میں مکان کے ملبے میں کئی لوگوں کے دبنے کا خدشہ ہے۔ سی ایم یوگی نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اورعہدیداروں کو فوری امدادی کام تیز کرنے اور زخمیوں کو اسپتال اور مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیان واپی ا ے ایس آئی سروے کے وقت میں کیوں کی گئی تبدیلی، کیا واقعی میڈیا کی طرف سے بہت سی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں؟
لوگ کو ملبے سے نکلنے کی کوششیں جاری
پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بہت زیادہ ملبہ پڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں بچاؤ کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ اردگرد کے لوگ بھی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ فی الحال اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی کہ یہ مکان کتنا پرانا تھا یا یہاں کوئی مرمت کا کام چل رہا تھا۔ پولیس انتظامیہ ملبے میں پھنسے لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس