Bharat Express DD Free Dish

قومی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کے کئی حصوں میں 24.4 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ اورنج الرٹ کا مطلب ہے بھاری سے بہت زیادہ بارشیں، جو زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں اور کئی جگہوں پر خطرات لاحق ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر تصویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’میں وینو سری نواسن اور سدرشن وینو سے مل کر بہت خوش ہوں۔ میں کچھ کی خوبصورتی دکھانے اور موٹر سائیکل سواروں کو وہاں جانے کی ترغیب دینے کی ان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

یہ طیارہ تقریباً 25 سال پرانا ہے اور اس میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے دو CF6 انجن لگے ہوئے ہیں۔ ڈیلٹا ایئرلائنز نے بتایا کہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بائیں انجن میں خرابی کے آثار ظاہر ہوئے، جس کے باعث پرواز کو واپس لوٹنا پڑا۔

جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ہمارا آبادیاتی فائدہ پوری دنیا کے لیے حسد کا باعث ہے۔ ہماری 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے۔ بھارت کی اوسط عمر 28 سال ہے، جب کہ چین اور امریکہ کی 38-39، اور جاپان کی 48 سال ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس میٹنگ ان اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جو وہ اجلاس کے دوران اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ تبصرے وغیرہ شامل ہیں۔

کیرالہ کے سیاحت کے وزیر پی اے محمد ریاض نے کہا کہ حکومت ان تمام نئے افراد، خصوصاً خواتین، کو سیاحت کے شعبے میں داخل ہونے میں مکمل تعاون دے گی تاکہ وہ مسابقتی ماحول میں ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے میں آنے والے نئے افراد، خاص طور پر خواتین، کی بھرپور مدد کریں تاکہ وہ کامیاب ہو سکیں۔

’’نرنتر نیرج سمّان سماروہ‘‘ نے نہ صرف مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد کو زندہ رکھا بلکہ ادب اور فن کے تئیں لگن کا بھی مظاہرہ کیا۔

جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے پاکستان کودہشت گردی کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ انڈس واٹرٹریٹی کی معطلی کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پردہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کرے گا اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے، پوسٹراوربینرزاٹھا رکھے تھے، جن پر ’فلسطین آزاد ہو‘، ’غزہ زندہ ہے‘، اور’ظلم کے خلاف ہم ایک ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مارچ کے آخری مرحلے میں مظاہرین نے ’ہم سب فلسطین ہیں‘ کا نعرہ لگا کر یکجہتی کا پیغام دیا۔

سی پی ایم نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ SIR مہم دراصل NRC جیسی مشق کو در پردہ نافذ کرنے کی کوشش ہے، جس کی ماضی میں بڑے پیمانے پر مخالفت ہو چکی ہے۔