کانگریس لیڈر جے رام رمیش۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ حکومت کی پوری توجہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بچانے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے، جے رام رمیش نے ‘X’ (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیا، “مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ سبزیاں، آٹا، چاول، دالوں سمیت تمام اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ میں پلیٹ (تھالی) 28 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف کسانوں کو ان کی پیداوارکی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت کا وعدہ آج تک پورانہیں ہوا۔ کسان کم قیمت پراناج بیچنے پرمجبورہیں۔ لیکن جیسے ہی زرعی مصنوعات سرمایہ داروں کے گوداموں میں پہنچتی ہیں ان کی قیمتیں اچانک بڑھ جاتی ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ پیاز پرایکسپورٹ ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی وجہ سے ناسک میں ایشیا کی سب سے بڑی پیازمارکیٹ بند ہے۔
رمیش جے رام نے دعویٰ کیا، “عوام بھی اب سمجھ گئی ہے کہ اس حکومت کی پوری توجہ صرف وزیر اعظم کی شبیہ کو بچانے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے۔ “
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




