Bharat Express

قومی

بی جے پی کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ مسلم ریزرویشن کو ختم کر دیا جائے، یہ آئین مخالف بیان ہے۔ چونکہ جب آئین کے تحت کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کی رپورٹ کو نافذ کیا گیا تب جاکر مسلمانوں کے حق میں ریزرویشن آیا۔ ایسے میں مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات  آئین مخالف بات ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں اُن کا نہ تو کوئی مخالف ہے اور نہ ہی ان کی حکومت کے خلاف کوئی سیاسی لہر ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے عقیدت اور محبت اور ریاستی حکومت …

تاج ہوٹل میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی قیادت میں منعقد عشائیہ تقریب میں جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ وزار کے ساتھ مرکز ی اور ریاستی وزیر کے علاوہ سیکریٹری سطح کے افسران موجود رہیں گے۔ریاست اترپردیش کے شہروارانسی میں 11 جون سے 13 جون کے درمیان ہونے …

یونیسیف کے ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 33 فیصد لڑکیاں گھریلو کام اور 25 فیصد شادی کی وجہ سے اسکول چھوڑ دیتی ہیں۔ یونیسیف کے مطابق کئی جگہوں پر یہ بھی پایا گیا کہ اسکول چھوڑنے کے بعد بچوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مزدوری کرنے یا لوگوں کے گھروں کی صفائی کا کام شروع کیاہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے پوچھے گئے سوالوں کے بارے میں ازخود جائزہ لینا چاہیئے،انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اپنے ہی جال میں پھنس چکی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے دھڑے کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے وزیر داخلہ امت شاہ پر …

مرکزی حکومت کی طرف سے راجیہ سبھا میں لائے گئے آرڈیننس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جانب سے آج ایک  ایک ریلی نکالی گئی۔قومی دارلحکومت دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد کی گئی اس ریلی میں عام آدمی پارٹی  لیڈروں اور کارکنوں کے علاوہ  سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بھی شرکت …

وارانسی میں 11 جون سے 13 جون تک جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ وزارکی میٹنگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ریاست اترپردیش کے شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے کہا کہ وارانسی میں جی 20 سے متعلق میٹینگیں 11جون سے 13 جون کے درمیان ہوں گی۔ جی 20 مما لک کے نمائندے …

کیجریوال نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر اعظم سمیت مودی جی 21 سال سے حکومت کر رہے ہیں اور میں 8 سال سے حکومت کر رہا ہوں۔ کیجریوال نے چیلنج کیا کہ کوئی مودی جی کے 21 سال اور میرے 8 سال کا موازنہ کرے، دیکھیں کس نے زیادہ کام کیا ہے۔

پنجاب میں پٹرول 92 پیسے اور ڈیزل 88پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔ ویٹ کا فیصلہ ریاستی وزیر خزانہ ہر پال سنگھ  چیمہ اور سی ایم بھگونت مان کی صدارت میں لیا گیا ہے

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمینٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی زیادتی کے الزام عائد کئے ہیں۔ پولیس  معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔اسی سلسلہ میں متعدد دفعہ برج بھوشن سنگھ کے بیانات بھی …