Bharat Express DD Free Dish

قومی

’’ہمیں چین سے بھی اتنا ہی خطرہ ہے جتنا دہشت گردی سے، لیکن حکومت کی معاشی پالیسییں چین کی تجارت کو فروغ دے رہی ہیں، جس سے دشمن کو فائدہ ہو رہا ہے۔ یہ کیسی دوہری پالیسی ہے؟‘‘

گورنر شکلا نے وزیر اعظم کو ریاست گیر انسداد منشیات مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جسے پنچایت سطح تک نافذ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت ریاست کو ایک ایسا ماڈل اسٹیٹ بنانے کی سمت میں سرگرم ہے، جس میں ہر کسان، نوجوان، خاتون اور پسماندہ شہری کو بااختیار بنایا جائے۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آج دوسرے دن بھی آپریشن سندورپربحث ہورہی ہے۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کوگھیرا۔ تاہم، جب انہوں نے پہلگام میں مارے گئے لوگوں کوہندوستانی قراردیا تولوک سبھا میں حکمراں جماعت کی طرف سے ہنگامہ ہوا۔

سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟

ملک کی مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، قتل عام، بھکمری اور میڈیکل سہولیات نہیں فراہم کئے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پوری دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت ایکسپریس اردو سے خصوصی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا۔

راہل گاندھی نے عریبہ فاطمہ اور زین علی سے ملاقات کی جن کے اہل خانہ ان حملوں میں مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تم پر فخر ہے، تمہارا درد میرا درد ہے۔ لیکن اب تمہیں ہمت سے کام لینا ہے، دل لگا کر پڑھائی کرنی ہے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر چدمبرم کے تبصرے کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو وہ ہم سے پوچھ رہے تھے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے؟ مجھے بہت دکھ ہوا کہ پیر کو اس ملک کے سابق وزیر داخلہ چدمبرم جی نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے؟

نمیشا پریا کو انسانی بنیادوں پر انہیں بچانے کے لیے کئی شہری اور سماجی تنظیمیں سرگرم ہیں۔ تاہم، حکومت ہند کی طرف سے واضح پیغام یہی ہے کہ جب تک یمن کی طرف سے باضابطہ اطلاع موصول نہ ہو، سزائے موت ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد سمجھی جائیں گی۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام عقیدت مندوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائے۔