Bharat Express DD Free Dish

Jharkhand: گریڈیہ میں تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت، خاندان میں مچا کہرام  

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سنجے رانا، پچمبا تھانہ انچارج مکیش دیال سنگھ، جے ایم ایم کے ضلع صدر سنجے سنگھ سمیت کئی رہنما بھی صدر اسپتال پہنچے۔

گرڈیہ میں تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت، خاندان میں مچا کہرام  

Jharkhand:جھارکھنڈ میں گریڈیہ کے پچمبا تھانہ علاقے کے ہنڈاڈیہ میں منگل کو ایک دردناک حادثے میں تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت ہو گئی۔  اس حادثہ میں ابھی  سب دو لڑکیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ مرنے والوں میں اوم پرکاش رانا کی 17 سالہ بیٹی سندھیا کماری اور 15 سالہ دیویا کماری شامل ہیں۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک مزید دو لڑکیوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس حادثے میں پوجا کماری نامی لڑکی کسی طرح خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ہنڈاڈیہ گاؤں کی پانچ لڑکیاں کرما پوجا کرکے دوران نہانے کے لیے پچمبا کے بدھواہار تالاب پر گئی تھیں۔ تالاب پانی سے کافی بھرا ہواتھا ۔ اس دوران پانچوں لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوبنے لگیں۔

ڈاکٹر نے چار لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا

جب تک لڑکیوں کو بچانے کی آواز لوگوں تک پہنچی، چار لڑکیاں ڈوب چکی تھیں۔ اس دوران کسی طرح مقامی لوگوں کو واقعہ کی اطلاع ملی اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تالاب پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پانچوں لڑکیوں کو تالاب سے باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے چار لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ جب کہ ایک بچی کا علاج جاری ہے۔ اس دوران ان کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سنجے رانا، پچمبا تھانہ انچارج مکیش دیال سنگھ، جے ایم ایم کے ضلع صدر سنجے سنگھ سمیت کئی رہنما بھی صدر اسپتال پہنچے۔ ذرائع  کے مطابقدو متوفی لڑکیاں دیویا اور سندھیا دھنور کے لال بازار کے رہنے والے اوم پرکاش رانا کی بیٹیاں تھیں۔ اور وہ کرما پوجا کے لیے ہنڈیہ میں اپنے ماموں بجرنگی شرما کے گھر آئی تھی۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read