Tejashwi Yadav accuses the Election Commission: انتخابی عمل میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کررہی ہے بی جے پی ، تیجسوی یادو کا کمیشن پر جانبداری کا الزام
اپوزیشن جماعتیں مسلسل ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس عمل کے ذریعے ووٹر لسٹ میں جانبدارانہ تبدیلیاں کر کے بی جے پی کو انتخابی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
?Who is Minta Devi: بہار میں ووٹر خصوصی نظر ثانی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، منتا دیوی اور 124 نمبر ٹی شرٹ میں کیا ہے کنیکشن
ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر منتا دیوی ہیں کون؟ جن کا نام لے کر اور تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اپوزیشن کے اراکین حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
Rahul Gandhi accuses EC: راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن پر شدید حملہ – ’ون مین، ون ووٹ‘ نافذ نہ کرنے کا الزام، آئین کے تحفظ کا عزم دہرایا
گزشتہ روز لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور انڈیا بلاک کے دیگر اراکین کو بہار میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن دفتر تک مارچ کرنے پر دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔
Justice Yashwant Varma Case: جسٹس ورما کے خلاف لوک سبھا میں مواخذے کی تجویز منظور، اسپیکر اوم برلا نے تشکیل دی کمیٹی
جسٹس ورما نے اس پر وضاحت دی کہ ان کے پاس ایسی کوئی نقدی نہیں تھی اور یہ سب ان کو سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 28 مارچ کو انہیں دہلی سے الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔
Election Commission of India: الیکشن کمیشن کا انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے بڑا قدم، 476 سیاسی پارٹیاں لسٹ سے ہٹانے کی کارروائی شروع، 334 پہلے ہی ہوچکی ہیں باہر
پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے میں 476 دیگر RUPP کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ پارٹیاں بھی پچھلے چھ سال میں کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے میں ناکام رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کے اخراج کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ پورا عمل سیاسی نظام کو غیر فعال یا غیر سنجیدہ پارٹیوں سے پاک کرنے، انتخابی فہرست کو درست رکھنے اور جمہوری عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Rain worsens situation in Dharali: دھرالی میں بارش سے حالات مزید خراب بھاگیرتھی ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر، مسلسل بارش سے ریسکیو آپریشن متاثر
مسلسل بارش سے ملبے والی جگہ پر پانی بھرنے کے باعث ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور فوج کے جوانوں کو ریسکیو آپریشن بار بار روکنا پڑ رہا ہے۔ بھاگیرتھی ندی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر ایس ڈی آر ایف نے الرٹ جاری کر کے لوگوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
Priyanka Gandhi targeted Israel: پرینکا گاندھی کا اسرائیل پر نشانہ، صحافیوں کے قتل کو “وحشیانہ جرم” قرار دیا،بھارتی حکومت کی خاموشی پر اٹھائے سوال
پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا:"الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کا بے رحمانہ قتل فلسطینی سرزمین پر کیا گیا ایک اور ہولناک جرم ہے۔ جو لوگ سچ کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت کرتے ہیں، ان کی بے پناہ جرأت اسرائیل کے تشدد اور نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا ۔
Supreme Court on SIR: بہار کے 65 لاکھ ووٹرز کی قسمت کا فیصلہ آج، ایس آئی آر پر سپریم کورٹ میں اہم سماعت، آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیاں زیر غور
آج کی سماعت میں عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ طے کر سکتی ہے کہ ووٹروں کے نام حذف کرنے کا موجودہ طریقہ آئینی اور قانونی معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ اس فیصلے کے اثرات بہار کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے عمل پر پڑسکتے ہیں۔
Congress MP Imran Masood : اگر ہنگامہ کرنے والے مسلمان ہوتے تو ان کے سینےمیں گولی ماری جاتی – فتح پور مقبرہ-مندر تنازع پر کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود کا بیان
عمران مسعود نے کہا کہ ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرانے کے بعد اب وہ اسے "خوشگوار انداز میں حل کرنے" کی بات کر رہے ہیں۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سماج میں نفرت نہ پھیلائیں۔ ورنہ آنے والی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایسی سیاست سے سماج تقسیم ہو جائے گا۔
SIA raids 8 places in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ایس آئی اے کی 8 مقامات پر چھاپے، یاسین ملک کے گھر پر بھی چھاپہ، جانئے کیا سرلا بھٹ قتل سے جڑا ہے معاملہ ؟
SIA کی ٹیم صبح سویرے سری نگر کے آٹھ مختلف مقامات پر پہنچی۔ پولیس اور CRPF کے جوان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس اچانک کارروائی سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے سرلا بھٹ قتل کیس کے سلسلے میں اہم سراغ حاصل کرنے کے لیے مارے جا رہے ہیں۔ سرلا بھٹ کا قتل 1990 میں ہوا تھا، اور یہ کیس آج بھی معمہ بنا ہوا ہے۔





