کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی
Rahul Gandhi: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر اڈانی کا مسئلہ اٹھایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اڈانی نے 32 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اڈانی کی وجہ سے ہی بجلی مہنگی ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا، “اڈانی جی انڈونیشیا میں کوئلہ خریدتے ہیں اور ہندوستان میں اس کا ریٹ دوگنا ہو جاتا ہے۔ وہ کوئلے کی قیمت کو غلط بیان کرتے ہیں۔”
ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، “جیسے ہی لوگ بجلی کا سوئچ آن کرتے ہیں، پیسہ اڈانی کی جیب میں جاتا ہے۔ اڈانی کو ہندوستان کے پی ایم تحفظ دے رہے ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں تحقیقات ہو رہی ہے لیکن ہندوستان میں اڈانی کو بلینک چیک دیا گیا ہے۔ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو 32,000 کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ، پی ایم اڈانی کی تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟”
شرد پوار کی اڈانی سے قربت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر راہل گاندھی نے کہا، “شرد پوار ملک کے وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ اڈانی کی حفاظت نہیں کر رہے ہیں۔ اسی لیے میں شرد پوار سے اڈانی کے بارے میں سوال نہیں پوچھتا۔”
میڈیا پر بھی اٹھ رہے ہیں سوالات
میڈیا پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈانی پہلے ہی کوئلے کی غلط قیمت دکھا کر بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام سے 12 ہزار کروڑ روپے وصول کر چکے ہیں۔ بجلی کی بڑھتی قیمت کے پیچھے اڈانی کا ہاتھ ہے۔ حیرت ہے کہ میڈیا اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔ ایسی خبروں سے حکومت گر جاتی ہے۔ ہم کرناٹک اور راجستھان میں لوگوں کو سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ اڈانی قیمت بڑھا رہی ہے۔ وزیراعظم خاموش کیوں ہیں؟
یہ بھی پڑھیں- Assembly Election 2023: ‘آدھے ایم ایل اے چھوڑ چکے ہوتے…’، اشوک گہلوت نے پی ایم مودی اور امت شاہ کے بارے میں کیا کہا
#WATCH दिल्ली: अडानी के मुद्दे पर INDIA गठबंधन के एकजुट होने के बावजूद शरद पवार की अडानी से मुलाकात पर सवाल नहीं उठाए जाने पर कांग्रेस सांसद राहुल गांधी ने कहा, “मैंने शरद पवार से यह सवाल नहीं पूछा क्योंकि वे प्रधानमंत्री नहीं हैं। शरद पवार अडानी को नहीं बचा रहे हैं, PM मोदी बचा… pic.twitter.com/lAfrJKez8U
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 18, 2023
آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل گاندھی نے یہ پریس کانفرنس فنانشل ٹائمز کی اڈانی سے متعلق خبروں اور کوئلے کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس