Bharat Express

قومی

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کی محبت میں گرفتارہونے کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی سیما حیدر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اس دوران اب یوپی اے ٹی ایس کی ان پرگہری نظر ہے۔ یوپی اے ٹی ایس دونوں سے خفیہ مقام پرپوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنے گروپ کے این سی پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مسلسل دوسرے دن پارٹی صدر شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر پہنچے ہیں۔

پاکستانی خاتون سیما حیدرنے باگیشور دھام والے دھیریندر شاستری کو پسند کرنے کی بات کہی ہے۔ سیما حیدر نے کہا کہ باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری مجھے اچھے لگتے ہیں۔ مجھے ان کی مسکان پسند ہے۔

بھوپال سے حضرت نظام الدین چلنے والی وندے بھارت ٹرین (20171) پیر کی صبح 5:40 بجے بھوپال ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ اس دوران گاڑی کی کوچ نمبر سی 14 میں آگ لگ گئی۔

موجودہ حکومت بار بار یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی بات کرتی ہے۔ یہ ملک کی اقلیتوں اور قبائلیوں کے خلاف سازش ہے۔ ملک کے کسی بھی طبقے پر بغیر رضامندی کے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنا دراصل اس کی شناخت کو مٹانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔

آج کانگریس نے اس آرڈیننس پر اپنا موقف واضح کیا۔ ہم کانگریس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ  اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی شرکت کرے گی۔ اس آرڈیننس کی حمایت کوئی ملک دشمن ہی کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لیکن 18 جولائی سے ان تمام علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ہریدوار سے کانوڑ کو لانے والے شیو کے ایک بھکت نے بتایا کہ جیسے ہی وہ کانوڑ گاؤں میں داخل ہوا، بجلی کی وجہ سے وہ ایک یا دو گھنٹے تک باہر کھڑا رہا اور جے ای سے بات کی۔ پھر معلوم ہوا کہ لائن کٹ گئی ہے لیکن جیسے ہی کانوڑ آگے بڑھے تو کانوڑ میں کرنٹ آنے لگا۔

دہلی میں جمنا ندی کا پانی رنگ روڈ پر لال قلعہ کی دیوار تک پہنچ گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ ندی کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے اور حالات جلد ہی معمول پر آ جائیں گے۔

پٹنہ میں جمعرات 13 جولائی کو بی جے پی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی چارج میں پارٹی لیڈر کی موت کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ بی جے پی کارکن بھوپیش نارائن نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے