Bharat Express DD Free Dish

No ban on old vehicles in Delhi-NCR: سپریم کورٹ کا فیصلہ، دہلی-این سی آر میں پرانی گاڑیوں پر نہیں لگے گی پابندی

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ تب تک 10 سے 15 سال پرانی ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے اس ابت کو واضح کر دیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں پرانی گاڑیوں پر نہیں لگے گی پابندی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 10 سے 15 سال پرانی ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کے روز چیف جسٹس بی آر گَوئی، جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے یہ حکم اس وقت دیا جب دہلی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ سے کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کے حکم پر غور کرنے کی اپیل کی۔

آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ تب تک 10 سے 15 سال پرانی ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے اس بات کو واضح کر دیا ہے۔

26 جولائی کو، دہلی حکومت نے دہلی-این سی آر خطہ میں چلنے والی 10 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں پر پابندی پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دہلی حکومت کی دلیل ہے کہ موجودہ پالیسی متوسط طبقے پر غیر ضروری دباؤ ڈال رہی ہے۔

ریکھا نے کی تھی 2018 کے رول پر نظر ثانی کی اپیل

ریکھا گپتا نے 2018 کے اس رول پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی، جس میں پرانی گاڑیوں پر پابندی لگایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی کہ وہ مرکزی حکومت یا کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کو ایک جامع سائنسی مطالعہ کرنے کی ہدایت کرے۔ یہ مطالعہ گاڑیوں کی عمر کی بنیاد پر لگائی گئی پابندی کے حقیقی ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لے گا اور اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا یہ اقدام نیشنل کیپیٹل ریجن (NCR) میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مکمل پابندی کے اثرات کا جائزہ لینے کی درخواست

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام گاڑیوں پر مکمل پابندی کے اثرات اور غیر جانبداری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ حکومت ایک زیادہ درست، اخراج پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک کی وکالت کرتی ہے جو گاڑی کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی اور گاڑی کی عمر کے بجائے اس کی فٹنس کو مدنظر رکھے۔ دہلی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ BS-6 گاڑیاں BS-4 گاڑیوں کے مقابلے میں بہت کم آلودگی خارج کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read