Bharat Express

قومی

پنجاب کے وزیر بجلی ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام 595 علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

اپنی فیس وقت پر جمع کرکے داخلہ لینے والے تمام طلباء 2 دنوں سے شدید دھوپ اور شدید بارش میں بھی لمبی قطار میں کھڑے ہوکر کیش نکالنے کے لئے مجبور ہیں۔

بہادرفوجیوں کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'کارگل وجے دیوس پر ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے تمام بہادروں کو سلام!

اب منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ریاست میں جاری پرتشدد واقعات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ضلع اسکول نگراں ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر میں صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کے بعد سی ایم ممتا نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا، “ہمارے وزیر اعظم کا شکریہ۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں 'INDIA' نام پسند ہے۔

دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری  گرمی سے راحت تو ملی۔  بارش کے باعث جگہ جگہ  سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس یارڈ کے نگراں دنیش یادو نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کورونا دور کی پرانی اور برآمد شدہ کاریں کھڑی ہیں اور وہ تمام گاڑیاں فی الحال بند پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اولا کمپنی کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ کو ڈمپ یارڈ میں پانی بھرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Anju (Fatima) Nasrullah News: ہندوستان سے پاکستان گئی عیسائی خاتون جو اب مسلمان بن گئی ہے، اس سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انجو نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی بھی کرلی ہے۔

بھٹاچاریہ نے وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' اور برطانوی کالونسٹ کے ذریعہ قائم کردہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے درمیان متوازی ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔