بی جے پی اراکین اسمبلی نے صدر دروپدی مرمو کو لکھا خط، کیجریوال حکومت برخاست کرنے کا کیا مطالبہ
دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے دہلی میں کئی نئے ضوابط نافذ کئے جارہے ہیں، جن میں سب سے بڑا ضابطہ آڈ-ایون (طاق-جفت) فارمولہ کا ہے۔ اس کے تحت ہفتے میں کچھ دن صرف ایون نمبرپلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر چل سکیں گی اور باقی روز آڈ-ایون نمبرپلیٹ والی وہیکلس چلائی جاسکیں گی۔ اس کے لئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے آج پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 13 سے 20 نومبرتک آڈ-ایون یعنی طاق-جفت کا فارمولہ نافذ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایک ہفتے کے اندراس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت طے کرے گی کہ اسے آگے جاری رکھا جائے یا نہیں۔
گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایکسپرٹ کے مطابق، مسلسل درجہ حرارت کا گرنا اورہوا کی اسپیڈ بہت سست ہونا اس کی اہم وجہ ہے۔ آج 436 اے کیوآئی آگیا ہے۔ دہلی میں پورے 365 دن آلودگی کو کم کرنے کے لئے کام ہو رہا ہے۔ ایسے میں دہلی کے لئے سمراورونٹر(گرمی اورسردی) کا ایکشن پلان چلایا جا رہا ہے۔ سال 2015 میں 365 دنوں میں 109 دن صاف رہا، جواس سال بڑھ کر206 ہوگیا ہے۔ آج وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جائزہ میٹنگ کی، جس میں انہیں وہ تمام جانکاری دی گئی کہ اب تک کیا کیا کام کیا گیا ہے۔
#WATCH | Delhi Environment Minister Gopal Rai says “In view of air pollution, the Odd-Even vehicle system will be applicable for one week from 13th to 20th November…” pic.twitter.com/IPBTrxoOOE
— ANI (@ANI) November 6, 2023
پرائمری اسکول بھی 10 نومبر تک بند
جانکاری کے لئے بتادیں کہ خراب ہوا کے درمیان 10 نومبر تک پانچویں تک کے سبھی اسکول بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ کلاس 6 سے کلاس 9 اورکلاس 11 تک کے بچوں کے لئے بھی اسکول 10 نومبر تک کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ صرف 10ویں اور 12ویں کے بچوں کے لئے اسکول کھلے ہوں گے کیونکہ ان کے بورڈ کے امتحانات ہونے والے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس