Ruckus over student’s death in Patna: پٹنہ میں طالب علم زویا پروین کی موت پر ہنگامہ، احتجاج کے درمیان پولیس پر پتھراؤ، حراست میں لیے گئے کچھ لوگ
پتھراؤ کے حوالے سے ڈی ایس پی انو کماری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جس طرح سے ہنگامہ آرائی کی گئی ہے، اس واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی جائے گی اور گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
People of Bihar are smart, cautious: بہار کے عوام سمجھدار اور ہوشیار ہیں، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ایک ووٹ بھی چرانے نہیں دیں گے: راہل گاندھی
’ووٹ چوری‘ اور ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں پر بی جے پی اور ای سی کو تنبیہ، ووٹ کا حق عوام کی آواز ہے، اسے دبانے نہیں دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ جلد ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات اور ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ چوری کے ثبوت پیش کریں گے، جیسا کہ وہ کرناٹک میں کر چکے ہیں۔
PM Modi discusses Ukraine conflict: وزیراعظم مودی اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کی ٹیلی فون پر گفتگو، یوکرین تنازع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور فن لینڈ کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کوانٹم ٹیکنالوجی، 6G، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور پائیداری میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Flood relief camps set up in Delhi’s Mayur Vihar: یمنا میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر، میور وہار میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم، مسلسل بارش کے باعث دہلی اور ہماچل میں صورتحال سنگین
بدھ کی رات 9 بجے یمنا کا پانی 205.39 میٹر کی سطح پر بہہ رہا تھا۔ دہلی میں پانی کا وارننگ لیول 204.50 میٹر اور خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے، جبکہ 206 میٹر پر لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔
Fifty km long traffic jam between Chandigarh-Kullu: چنڈی گڑھ-کُلّو کے درمیان 50 کلومیٹر لمبا ٹریفک جام، دہلی آنے والے سینکڑوں ٹرک پھنسے، پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی پر بحران
پھلوں اور سبزیوں سے لدے ٹرک کی مالیت چار سے ساڑھے چار لاکھ بتائی گئی ہے۔ اس کے مطابق 50 کروڑ سے زائد مالیت کے سیب پھنسے ہوئے ہیں۔ چنڈی گڑھ منالی قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر بلاک کر دیا گیا ہے اور گھنٹوں پھنسے رہنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi’s visit to Japan: وزیر اعظم مودی کا جاپان دورہ — متعدد اہم معاہدوں اور نتائج کی توقع، 15ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس میں تعلقات کو اگلی دہائی کے لیے نئی رفتار ملنے کا امکان
یہ سربراہی اجلاس اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لینے اور آئندہ دہائی کے لیے ایک نیا روڈ میپ تیار کرنے کا بہترین موقع ہے، جس سے ہند-جاپان تعلقات ایک بلند ترین سطح پر پہنچ سکیں گے۔
Adani Portfolio: اڈانی پورٹ فولیو EBITDA پہلی بار 90,000 کروڑ روپے سے تجاوز
کمپنی نے کہا کہ آپریشنز یا ٹیکس کے بعد کیش سے فنڈ کا بہاؤ ریکارڈ 66,527 کروڑ روپے تھا، اور اثاثہ کی بنیاد 6.1 لاکھ کروڑ روپے تھی – جو مالی سال 25 میں 1.26 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔ ای بی آئی ٹی ڈی اے پر خالص قرض 2.6 گنا تھا، جو کہ بڑے عالمی انفرا پلیئرز میں سب سے کم ہے۔
Modi’s war: ٹرمپ کے تجارتی مشیر نے یوکرین جنگ سے جوڑا بھارت کا کنیکشن، کہا- یہ مودی کی جنگ ہے
نوارو نے بھارت پر یوکرین جنگ میں ماسکو کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ روسی تیل خرید کر حاصل ہونے والی رقم روس اپنی جنگی مشین چلانے اور مزید یوکرینیوں کو مارنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بھارت جو کر رہا ہے اس کی وجہ سے امریکہ میں ہر کوئی نقصان اٹھا رہا ہے۔
Educational institutions closed in J&K: جموں و کشمیر میں آج تعلیمی ادارے رہیں گے بند، موسلادھار بارش کے باعث لیا گیا فیصلہ
مسلسل چار دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے کے بڑے حصے میں پانی جمع ہونے کے بعد نچلے علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران، جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سانحہ پیش آیا، جہاں ویشنو دیوی یاترا کا راستہ لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گیا۔
India loses Rs 2.17 lakh crore due to US tariffs: ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ نعرے کا خمیازہ — امریکی ٹیرف سے ہندوستان کو 2.17 لاکھ کروڑ کا نقصان، کھڑگے نے حکومت سنائی کھری کھری
خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ اب ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا وزیراعظم مودی پر سخت حملہ — کسانوں، برآمداتی صنعتوں اور روزگار پر سنگین خطرات کا الزام





