Bharat Express

Gyanvapi Masjid ASI Survey: گیان واپی مسجد میں اے ایس آئی نے دوسرے دن سروے کا کیا آغاز، اسدالدین اویسی نے کیا ٹوئٹ

اترپردیش کے گیان واپی واقع گیان واپی مسجد احاطے میں جاری اے ایس آئی سروے کا کام ہفتہ کی  صبح پھر سے شروع ہوا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سروے پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔

گیانواپی کیس

Gyanvapi Masjid ASI Survey Updates: اترپردیش کے وارانسی  واقع گیان واپی مسجد کے سروے کے لئے آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم دوسرے روز پہنچ گئی ہے اور سروے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس درمیان آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیا ہے۔  اس سے قبل سپریم کورٹ نے گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم فریق کی دلیل کو مسترد کردیا تھا اور اے ایس آئی سروے کو ہری جھنڈی دے دی تھی۔

 اے ایس آئی نے سروے کے لئے چارٹیمیں بنائیں

اے ایس آئی نے آج بھی سروے کے لئے چارٹیمیں بنائیں۔ دو ٹیموں نے مسجد احاطے کی مغربی دیوارکی جانچ شروع کی۔ ایک ٹیم مشرقی دیوار کی۔ دوسری کو شمالی دیوار اور اس سے متعلق علاقوں میں جانچ کے لئے لگایا گیا۔ عمارت کی باہری دیواروں کے آس پاس جی پی آر کا استعمال کیا جار ہا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کیا ٹوئٹ

گیان واپی میں سروے کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیا۔  انہوں نے لکھا- ایک بار جب گیان واپی اے ایس آئی رپورٹ عوامی ہوجائے گی، تو کون جانتا ہے کہ چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔ امید ہے کہ 23 دسمبر اور 6 دسمبر کو نہیں دوہرایا جائے گا۔ عبادت کی جگہ ایکٹ کے متعلق ایودھیا فیصلے میں سپریم کورٹ کے تبصرہ کی توہین نہیں کی جانی چاہئے۔

ہندو فریق نے کہی یہ بڑی بات

گیان مسجد احاطے کے سائنسی سروے کے لئے اے ایس آئی کے پہنچنے کے بعد ہندو فریق کے وکیل، سدھیر ترپاٹھی نے کہا کہ سروے آج صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ یہ سروے کا دوسرا دن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ سروے میں تعاون کریں اوراسے جلد ازجلد پورا کریں۔ ہم مکمل تعاون دے رہے ہیں اور حصہ داری دکھا رہے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے حکم پرآئے ہیں۔ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ حل ہوجائے۔ جلد ہی سروے سے سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

Also Read