Bharat Express DD Free Dish

قومی

لینڈ سلائیڈ اور مسلسل بارشوں کے باعث خطے میں ریل خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ چکی دریا میں اچانک طغیانی اور زمین کٹاؤ کے سبب پٹھان کوٹ کینٹ اور کندروری کے درمیان ڈاؤن لائن پر ٹریفک معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں 18 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سبھی کو گنیش چترتھی  کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔

ویژنجم بندرگاہ کو ماحول دوست ڈیزائن، قابلِ تجدید توانائی کے حل اور ماحولیاتی اصولوں کی پاسداری کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ بھارت کی ’گرین شپنگ انقلاب‘ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آنے والے برسوں میں گہرے پانی کی بندرگاہوں کے لیے ایک عالمی ماڈل بن سکتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ طے کریں گے کہ غزہ کا مستقبل کیا ہوگا۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں غزہ سے متعلق ایک بڑی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

سوربھ بھاردواج نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مَینک اروڑا نے ان کا بیان ان کے لیپ ٹاپ سے گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کیا، اور ممکنہ طور پر یہ بیان بی جے پی کے دفتر یا لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کو بھیجا گیا۔

مظفرپور میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ بتانا چاہیے کہ بہار میں ووٹر لسٹ سے 65 لاکھ ووٹروں کے نام کیوں ہٹائے گئے ہیں۔

ڈراموں کی پیشکش کے بعد پروفیسردانش اقبال نے بچوں اوراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے عصرِحاضرسے متعلق موضوعات پربہت عمدہ ڈرامے پیش کیے۔ میں اردوڈراموں کے اس کلچرسے بہت متاثرہوا ہوں۔ اردواکادمی، دہلی اس روایت کو مستقل فروغ دیتی رہی ہے اوراسی کا نتیجہ ہے کہ آج 19 اسکولوں سے 140 طلبہ وطالبات نے اپنا ہنرپیش کیا۔

این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی محسن شاہدی نے بتایا کہ حادثے میں 30 افراد کی موت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

ممتا کلکرنی کا کہنا ہے کہ آج کی عورتوں کے لیے شادی ایک دھوکہ بن چکی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو عورتیں خود سسرال میں جہیز کے لیے ظلم برداشت کرتی ہیں، کیا وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کا حوصلہ رکھ سکیں گی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارشوں نے فضا میں موجود آلودگیوں کو بہا کر ہوا کو صاف اور پاکیزہ بنا دیا ہے۔ این سی آر کے لوگ کئی مہینوں بعد اتنی صاف ہوا میں سانس لے رہے ہیں، جو صحت کے لیے اچھی علامت ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اچھی ہوا کا یہ رجحان اس ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے کیونکہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے نہ صرف درجہ حرارت قدرے کم رہے گا بلکہ آلودگی کی سطح بھی کنٹرول میں رہے گی۔