Urdu Conclave 2026

Mamta Kulkarni on Dowry Cases: عورتوں پر ہو رہے تشدد پر  کنر اکھاڑے کی ممتا کلکرنی کی اظہار تشویش، کہا: شادی اب خوف کا نام بن گئی ہے

ممتا کلکرنی کا کہنا ہے کہ آج کی عورتوں کے لیے شادی ایک دھوکہ بن چکی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو عورتیں خود سسرال میں جہیز کے لیے ظلم برداشت کرتی ہیں، کیا وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کا حوصلہ رکھ سکیں گی؟

حالیہ دنوں میں بھارت میں جہیز کے سبب عورتوں پر ہونے والے مظالم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ہریانہ کے نوح میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک عورت کو ڈیزل ڈال کر زندہ جلا دیا گیا، جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا اور جودھپور میں بھی جہیز کی وجہ سے عورتوں پر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ان واقعات پر فلمی دنیا کی سابقہ اداکارہ اور کِنر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور یمائی ممتا نند گری (عرف ممتا کلکرنی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شادی بن گئی ہے خوف کا نام

ممتا کلکرنی کا کہنا ہے کہ آج کی عورتوں کے لیے شادی ایک دھوکہ بن چکی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو عورتیں خود سسرال میں جہیز کے لیے ظلم برداشت کرتی ہیں، کیا وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کا حوصلہ رکھ سکیں گی؟ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کی لڑکیاں شادی سے خوفزدہ ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا بھی وہی حال ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے تشویش کا اظہار

ممتا نند گری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا:”بھارت میں آج بھی روزانہ ہزاروں عورتیں جلائی جا رہی ہیں۔ کل یگ میں رکت بیج نے جنم لیا ہے۔ آج اس کی ایک بوند سے سو رکت بیج پیدا ہو رہے ہیں، جو اپنے سب سے لالچی ہتھیار جہیز سے وار کرتے ہیں۔ کیا یہ مظلوم عورتیں اپنی بیٹیوں کو شادی کرنے کا مشورہ دیں گی؟ ان کے لیے شادی ایک بہت بڑا دھوکہ ہے۔ معاف کیجیے، یہی آج کی حقیقت ہے، اسی لیے لڑکیاں شادی سے کتراتی ہیں۔

جودھپور کا دردناک واقعہ

جودھپور میں ایک اسکول لیب اسسٹنٹ نے اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ خود کو آگ لگا لی۔ بیٹی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ماں، سنجو بشنوئی، اسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔واقعے کے دوران ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی طرف سے جہیز کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا۔یہ تمام واقعات ملک میں عورتوں کی سلامتی اور شادی کے ادارے پر ایک بڑا سوال کھڑا کرتے ہیں۔ ممتا کلکرنی جیسی معروف شخصیات کی طرف سے اس طرح کی آوازیں امید دلاتی ہیں کہ شاید سماج میں کچھ بیداری پیدا ہو، اور ظلم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read