Bharat Express

قومی

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اپیل پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے مئی میں 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں خان کو بری کرنے کے رام پور عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایم ایل اے کے طور پر نااہل ہوئے تھے۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم جولائی کے گزشتہ ایک ماہ میں  8 الگ الگ مقامات پر 10 اور ایجنٹوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ افسران کے مطابق، اس سال 2023 میں اب تک 246 اشخاص کو گرفتارکیا گیا اور 152 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

گیان واپی مسجد احاطہ کے اے ایس آئی سروے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ مسلم فریق نے اے ایس آئی سروے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Modi Surname Remark: ”مودی سرنیم‘‘ معاملے میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگا دی۔ اب راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال ہوگی۔

Modi Surname Case: مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی سزا پر روک لگا دی ہے۔

گیان واپی مسجد احاطے میں صبح 7 بجے اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم مسجد احاطے میں پہنچ کرسروے کا کام شروع کردیا تھا۔ سروے کے پیش نظرسیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ گیان واپی احاطے کے 300 میٹرکے دائرے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ نمازجمعہ کے بعد دوسری شفٹ میں سروے شروع کیا جائے گا۔

Gyanvapi Masjid ASI Survey: سال 2021 میں پانچ خواتین نے وارانسی کے سول جج کے سامنے ایک عرضی داخل کرکے مسجد کے ساتھ میں واقع شرنگار گوری کی روزانہ پوجا اور درشن کے لئے اجازت مانگی تھی۔

Juma Namaz in Nuh: نوح کی جامع مسجد کے امام مولانا مفتی زاہد حسین نے نوح تشدد میں ہوئی گرفتاریوں سے متعلق کہا کہ پولیس نے غلط لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو شوبھا یاترا کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ گروگرام، سوہنا، فریدآباد اور پلول تک پہنچ گئی تھی۔ اب ہریانہ حکومت نے نوح کے ایس پی کا ٹرانسفر کردیا ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پرویڈیوپوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 الہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے اے ایس آئی کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔