Sanjay Singh on Congress: ہریانہ میں اتحاد کے سوال پر سنجے سنگھ کا بڑا بیان، ‘کانگریس کی مرکزی قیادت کی منظوری کے باوجود علاقائی رہنماؤں نے نہیں ہونے دیا الائنس’
اس کے ساتھ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی موت پر مہاراشٹر حکومت اور خاص طور پر بی جے پی کو گھیرا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا، "ایسا مجرمانہ واقعہ جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بی جے پی جہاں بھی اقتدار میں ہے، وہاں جرائم اپنے عروج پر ہیں۔"
Bahraich Violence: لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں الرٹ، گشت میں اضافہ، بہرائچ کے متاثرہ علاقوں سے مسلمانوں کو منتقل کر رہی ہے پولیس
بہرائچ واقعے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ جو بھی پارٹی اس میں ملوث ہے، وہاں امن و امان ہونا چاہیے۔ تمام فریق امن و امان برقرار رکھیں۔ حکومت انصاف کرے۔ حکومت کو بھی اس واقعے کی معلومات لینی چاہیے تھی۔
SC slams Azam Khan: ’ریکارڈ یہ بتا رہے ہیں کہ طاقت کا غلط استعمال کیا گیا’ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے سپریم کورٹ پہنچے اعظم خان،سی جے آئی نے کہی یہ بات
اعظم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ لیز کو بند کرنے سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ٹرسٹ کو جواب دینے کے لیے پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا۔
Uddhav Thackeray News: شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز، انجیو پلاسٹی کرائی گئی
ادھو ٹھاکرے اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہاں ٹھاکرے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ 12 (اکتوبر) کو دسہرہ کے دن ادھو ٹھاکرے نے شیواجی پارک میں تقریر کی تھی۔ ت
Jammu and Kashmir: سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں 5 ایم ایل اے کی نامزدگی کے خلاف درخواست پر کہا،’ہائی کورٹ جاؤ’
عرضی گزار رویندر کمار شرما کی طرف سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ براہ راست سماعت نہیں کرے گا۔ پہلے اسے ہائی کورٹ میں سنا جائے۔
Baba Siddique Murder Case: بابا صدیقی ہی نہیں ذیشان صدیقی بھی تھے نشانے پر، گولی مارنے کا تھا حکم
ممبئی کے باندرہ میں 12 اکتوبرکی رات این سی پی اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈررہے بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ اس معاملے سے متعلق نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اب جانکاری سامنے آئی ہے کہ شوٹروں کے نشانے پرصرف بابا صدیقی ہی نہیں بلکہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی بھی تھے۔ انہیں کچھ دن پہلے دھمکی بھی ملی تھی۔ اس بات کا انکشاف پوچھ گچھ میں خود حملہ آوروں نے کیا ہے۔
Krishan Lal Panwar Resigns from Rajya Sabha: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرشنا لال پنوار نے راجیہ سبھا سے دیا استعفیٰ ، سیاسی مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں ہوئیں تیز
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کرشنا لال پنوار کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا۔ دھنکھڑ نے خود سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔ کرشنا لال کے استعفیٰ کے بعد ہریانہ سے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ خالی ہو گئی ہے۔
Bahraich Violence: بہرائچ میں پھر توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا واقعہ، 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اعلیٰ حکام موقع پر موجود
بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد میں جان گنوانے والے رام گوپال مشرا کا پوسٹ مارٹم صبح 7 بجے مکمل ہوا۔ اس کے بعد لاش کو اس کے گھر روانہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
SC refuses to hear new PIL on bulldozer action: سپریم کورٹ نے بلڈوزر ایکشن کے خلاف دائر نئی PIL کی سماعت سے کیا انکار، عدالت نے عرضی گزار سے کہی یہ بات
درخواست میں سپریم کورٹ کو بلڈوزر ایکشن سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ملک میں کہیں بھی بلڈوزر ایکشن کی اجازت صرف ڈسٹرکٹ ججز یا مجسٹریٹس کی منظوری سے دی جائے۔ کس کے خلاف اور کیوں بلڈوزر ایکشن لیا جا رہا ہے، یہ بھی منظر عام پر آنا چاہیے۔
UP By Poll 2024: دہلی میں بی جے پی کی ہائی لیول میٹنگ، آرایل ڈی-نشاد پارٹی کو مل سکتی ہیں ایک ایک سیٹ
بی جے پی کی اس ہائی لیول میٹنگ میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق کئی موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جس میں آرایل ڈی اورنشاد پارٹی کوسیٹ دینے پربھی بی جے پی قیادت نے فیصلہ لیا۔ حالانکہ آئندہ ایک دودن میں بی جے پی قیادت آرایل ڈی اورنشاد پارٹی کی قیادت سے بات کرکے فیصلہ لے گا۔