Bharat Express DD Free Dish

قومی

عرضی گزار نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ گیانیش کمار کو عبوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دینے سے روکا جائے اور کمیشن کے معاملات باقی دونوں الیکشن کمشنروں کے ذریعے چلانے کی ہدایت دی جائے۔ عرضی میں بنیادی طور پر عدالت سے یہ اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ آرٹیکل 324 کے تحت اختیارات کا استعمال دفعہ 18 کے مطابق کثیر رکنی الیکشن کمیشن کو اجتماعی طور پر کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ حکام نے معاملے کے حالات پر مناسب غور نہیں کیا اور اپنے اختیارات کا درست استعمال نہیں کیا۔

عام آدمی پارٹی کو ملنے والے کل چندے کا تقریباً 83 فیصد حصہ دو بڑے عطیہ دہندگان سے آیا۔ پرڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ اور ٹرائیڈنٹ لمیٹڈ، دونوں نے پارٹی کو 5-5 کروڑ روپے دیے۔ٹرائیڈنٹ لمیٹڈ کی بنیاد عام آدمی پارٹی کے سابق راجیہ سبھا رکن راجندر گپتا نے رکھی تھی۔ گپتا اکتوبر 2025 میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ پالَم میں شام 4 بجے ہوا کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ نمی 93 فیصد اور کم سے کم نمی 73 فیصد ریکارڈ کی گئی

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور دونوں کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گولڈی برار نے راجستھان کے مبینہ گینگسٹر روہت گودارا اور اس کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر اپنا الگ سنڈیکیٹ قائم کیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیاں بین الاقوامی سطح پر سرگرم ان جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے سے متعلق کیمپس میں جاری طلباء کے دھرنے اوربھوک ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلباء کے اس مطالبے کو فوری طورپرتسلیم کرتے ہوئے یونین کے انتخابات کرانے کی کارروائی شروع کی جائے۔

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ سماجیات کی صدر پروفیسر عذرا عابدی کا خیرمقدم کیا اور موضوع کی اہمیت پرقدرے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پروفیسر عذرا عابدی نے توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے ترقی پسند اردو افسانے کی روایت اور اس میں خواتین افسانہ نگاروں کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ بیلا اسٹیٹ کی جھگی بستی میں 728 افراد رہتے ہیں، لیکن SIR کے بعد ووٹر لسٹ میں صرف ایک شخص کا نام باقی بچا ہے، جبکہ 727 نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کئی دہائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ 2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق، 2023 میں ان کے گھر توڑ دیے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود یہ لوگ کہیں نہیں گئے اور اب بھی وہیں رہ رہے ہیں۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی جھڑپ، ایس آئی آر تنازع، 30 ستمبر کی انڈیا بلاک میٹنگ اور کنال گھوش پر مبینہ حملے سمیت کئی معاملات پر ردعمل ظاہر کیا۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو سرعام تھپڑ مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔