نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: جموں وکشمیر کی لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑنے سے متعلق کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹ شیئرنگ ہونی ہے، جس سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ پہلے دور کی بات چیت دہلی میں ہوئی جو کہ بے نتیجہ رہی۔ حالانکہ نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ نے کہا کہ امید ہے کہ دوسرے دور کی بات چیت میں سیٹ شیئرنگ ہوجائے گی۔ عمرعبداللہ نے کہا کہ دہلی میں ہوئی میٹنگ میں کانگریس نے ایک تجویز رکھی تھی جسے ہماری پارٹی کے سینئرلیڈران نے منظور نہیں کیا۔ وہیں، فاروق عبداللہ نے کہا کہ انڈیا الائنس کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس کے ساتھ لڑیں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی میں لوگ آئیں گے اور جائیں گے، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ الیکشن میں ہوتا ہے۔ اس کا اثر ہم پرنہیں ہونے والا ہے۔ ہمیں اپنا الیکشن لڑنا ہے، اپنے دم پرلڑنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے۔ عمرصاحب (عمرعبداللہ) بات کر رہے ہیں۔ کچھ دنوں میں یہ فیصلہ ہوجائے گا۔ ہم ساتھ لڑیں گے۔ جو گروپ (انڈیا الائنس) بنا ہوا ہے، اس کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہم اپنے وطن کو مصیبت میں ڈال دیں گے۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، یہ لوگوں کو طے کرنا ہے کہ لوگ ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، جنہوں نے ہمارا سب کچھ لوٹ لیا۔ خدا جانے آگے کیا کریں گے۔ خبردار رہئے۔ اسمبلی الیکشن بھی ہوں گے، ایسی امید کرتے ہیں۔ جب پارلیمانی الیکشن لڑسکتے ہیں تو اسمبلی الیکشن کیوں نہیں لڑسکتے۔
#WATCH इसमें कोई शक नहीं है कि हम कांग्रेस के साथ मिलकर चुनाव लड़ेंगे। INDIA गठबंधन को मज़बूत करना जरूरी है, अगर हम मज़बूत नहीं करेंगे तो हम खुद अपने मुल्क़ को मुसीबत में डालने वाले हैं…: जम्मू-कश्मीर के पूर्व मुख्यमंत्री और NC प्रमुख फारूक अब्दुल्ला, श्रीनगर pic.twitter.com/C9weblVRTZ
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 27, 2024
نیشنل کانفرنس نے ان تین سیٹوں پر کی دعویداری
دوسری جانب، عمرعبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دور کی بات چیت ہوئی ہے۔ ایک تجویز جو کانگریس کے ذریعہ رکھی گئی ہے، جس پر تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔ ایک تجویزجو انہوں نے دیا تھا، اسے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران نے قبول نہیں کیا ہے۔ اگلے دور کی بات چیت ہوگی۔ ہمارے پاس لداخ سمیت صرف 6 سیٹیں ہیں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس کی تین سیٹ جموں، اودھم پور اورلداخ ہمیں چاہئے۔ اگلے دور کی بات چیت میں سیٹ شیئرنگ پر بات ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔