تبدیلی مذہب کی عرضی دیکھ کر سپریم کورٹ ہوا ناراض، کہا - ہر کوئی لے کر آجاتا ہے اس طرح کا پی آئی ایل
UP Nikay Chunav OBC reservation: مقامی بلدیاتی انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن سے متعلق بحث کے درمیان بدھ کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس پر سرپیم کورٹ نے تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔
یوپی کی یوگی حکومت بلدیاتی انتخابات میں اوبی سی ریزرویشن کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں ایس ایل پی (خصوصی اجازت سے متعلق عرضی) داخل کیا تھا۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے اوبی سی ریزرویشن کو منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق، اوبی سی ریزرویشن دینے کے لئے ایک کمیشن بنایا جائے، تبھی او بی سی ریزرویشن دیا جائے، حکومت ٹرپل ٹسٹ کے فارمولہ کو اپنائے، اس میں وقت لگ سکتا ہے، ایسے میں اگر حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے تو بغیر او بی سی ریزرویشن ہی فوراً الیکشن کرا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیلی وزیر کا مسجد الاقصیٰ جانے کا کیا ہے مطلب؟ سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا سامنے آیا سخت ردعمل
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ کے فیصلے کے 24 گھنٹے کے اندر یوپی حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس