پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مہلوکین کو جموں وکشمیر اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے 26 افراد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں وکشمیراسمبلی نے آج کچھ لمحے کے لئے خاموشی اختیارکی۔ اسمبلی میں آج پیرکے روش جیسے ہی ایوان کا خصوصی سیشن شروع ہوا، اسمبلی اسیپکرعبدالرحیم راٹھیرنے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں بے قصورسیاحوں کا بے رحمانہ قتل کئے جانے کی مذمت کی۔
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اس حملے میں مارے گئے سبھی 26 سیاحوں کے نام لئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال سے لے کرجنوب تک اورمشرق سے لے کرمغرب تک، اروناچل سے لے کرگجرات تک، جموں وکشمیرسے کیرلا تک اوربیچ کی تمام ریاستیں پورا ملک اس حملے کی لپیٹ میں آیا ہے۔ جموں وکشمیرمیں یہ پہلا حملہ نہیں ہے، لیکن درمیان کا ایک ایسا وقت آیا تھا کہ یہ حملے رک گئے تھے۔ اسی کے بعد پہلگام کا یہ حملہ 21 سال کے بعد اتنا بڑا حملہ ہوا ہے۔
#WATCH | Jammu and Kashmir MLAs observed silence for #PahalgamTerrorAttack victims
Jammu and Kashmir Assembly has called a one-day session today to condemn #PahalgamTerroristAttack pic.twitter.com/VjCjdMJt0v
— ANI (@ANI) April 28, 2025
اسپیکرعبدالرحیم راٹھیر نے کہا، ’’ہم دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان اہل خانہ کے تئیں اظہارہمدردی بھی کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے اہل خانہ کو کھودیا۔“ اس کے بعد اسپیکرنے اعلان کیا کہ ایوان اس وحشیانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک لمحے کی خاموشی اختیارکرے گا۔
#WATCH | Jammu and Kashmir Assembly passes resolution condemning #PahalgamTerroristAttack
Legislative Assembly proceedings adjourned sine die after the resolution was passed. pic.twitter.com/oXmhLWlDpE
— ANI (@ANI) April 28, 2025
وحشیانہ اورغیرانسانی حملے سے گہرا صدمہ پہنچا
اس کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے حکومت کی طرف سے ایک تجویزپیش کی گئی، جس میں پہلگام میں سیاحوں پرہوئے وحشیانہ اور غیرانسانی حملے سے متعلق گہرا صدمہ پہنچا اورافسوس کا اظہارکیا۔ آپ کوبتا دیں کہ گزشتہ ہفتے 22 اپریل کواننت ناگ ضلع کے پہلے گام کے اوپری علاقوں میں منی سوئٹرزلینڈ کے نام سے مشہوربیسرن میں دہشت گردوں نے گولی باری کی، جس میں 26 لوگ مارے گئے۔ مہلوکین میں بیشتردوسری ریاستوں سے آئے ہوئے سیاح تھے۔
#WATCH | Jammu and Kashmir Assembly condemns #PahalgamTerroristAttack
Deputy CM Surinder Choudhary says, “This House unequivocally condemns the heinous, cowardly act that resulted in the loss of innocent lives. This House stands in full solidarity with the victims and their… pic.twitter.com/BaIaLXpy3L
— ANI (@ANI) April 28, 2025
ابھی بات چیت کا کوئی مطلب: کانگریس لیڈر غلام احمد میر کا بڑا بیان
کانگریس لیڈرغلام احمد میرنے ایوان کے باہرکہا، ”صورتحال اورحادثہ کی سنجیدگی نے ہم سبھی کوجھنکجھورکررکھ دیا ہے۔ یہ صرف ایک طبقے کی بات نہیں ہے۔ ابھی کوئی بھی قدم مناسب نہیں ہوگا۔ یہ حادثات کئی بارہوچکے ہیں اوراب ملک اس کے خلاف ٹھوس قدم چاہتا ہے۔ ابھی بات چیت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔“
#WATCH | Jammu, J&K: Congress leader Ghulam Ahmad Mir says, “The intensity of the situation and the incident has shocked everyone. This is not just about one community. No step will be enough right now… These incidents have become very frequent and now the nation wants concrete… pic.twitter.com/Oi8SmvZ2hg
— ANI (@ANI) April 28, 2025
دہشت گردانہ حملے پرنیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویرصادق نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ ملک میں ہماری پہلی اسمبلی ہے، جواس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے تجویزلا رہی ہے۔ کشمیری اورکشمیری مسلمان دشمن نہیں ہیں۔ پورے ملک کوکشمیرکے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہیں (دہشت گردوں کو) پکڑنا اورسلاخوں کے پیچھے ڈالنا ہمارا اختیارہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


