Bharat Express DD Free Dish

JNUSU Election Result: نتیش کمار جے این یواسٹوڈنٹس یونین کے نئےصدرمنتخب،بائیں بازو کے اتحاد کا دبدبہ برقرار،جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کا قبضہ

جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کو کامیابی ملی۔ ویبھو مینا (اے بی وی پی) نے 1518 ووٹ حاصل کرکے یہ جیت درج کی۔ کونسلر انتخابات میں اے بی وی پی نے 42 میں سے 23 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) اسٹوڈنٹس یونین الیکشن 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر بائیں بازو کے اتحاد (یونائیٹڈ لفٹ) نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹرل پینل کی تین اہم نشستیں جیت لیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے  پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔AISA-DSF اتحاد کے امیدوار نتیش کمارنے بھاری اکثریت سے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نتیش کو 1702 ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف شیکھا (اے بی وی پی) کو 1430 ووٹ ملے۔

یونائیٹڈ لیفٹ کی منیشا (DSF) نے بھی نائب صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ منیشا کو 1150 ووٹ ملے، جب کہ اے بی وی پی امیدوار نیتو کو 1116 ووٹ ملے۔ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے متحدہ بائیں بازو کی جانب سے منتہا فاطمہ (DSF) نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 1520 ووٹ ملے، جب کہ اے بی وی پی کے کنال رائے کو 1406 ووٹ ملے۔

جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کا قبضہ

وہیں دوسری جانب جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کو کامیابی ملی۔ ویبھو مینا (اے بی وی پی) نے 1518 ووٹ حاصل کرکے یہ جیت درج کی۔ کونسلر انتخابات میں اے بی وی پی نے 42 میں سے 23 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ 1999 کے بعد اے بی وی پی کی بہترین کارکردگی ہے۔یاد رہے کہ25 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 70 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جس میں تقریباً 5,500 طلباء نے اپنا ووٹ ڈالاتھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read