Bharat Express DD Free Dish

Jawaharlal Nehru University

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں اور میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جھوٹے اور گمراہ کن دعووں کے ذریعے ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) اور جے این یو ٹیچرز ایسوسی ایشن (جے این یو ٹی اے) ان کے خلاف اس مہم کا حصہ ہیں۔

کانفرنس میں عرب لیگ مشن، نئی دہلی کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر مازن المسعودی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم نے اجلاس کی صدارت کی۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد معزز مہمانوں کا استقبال اور تہنیت پیش کی گئی۔

اس واقعے کے بعد کیمپس میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے بعد یہ تشدد بھڑکا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر طلبہ کے تعلیمی مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں مرکزی پینل کی چاروں نشستوں پر لیفٹ کی حمایت یافتہ طلبہ تنظیموں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں گزشتہ سال ایک نشست جیتنے والی اے بی وی پی اس مرتبہ تمام نشستوں پر شکست سے دوچار ہوگئی۔

نجیب احمد، جو جے این یو میں ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی کے طالب علم تھے، 15 اکتوبر 2016 کو یونیورسٹی کے ماہی-مانڈوی ہاسٹل سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس سے ایک رات قبل ان کا کچھ طلبہ کے ساتھ، جن کا تعلق مبینہ طور پر اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد (اے بی وی پی) سے تھا، جھگڑا ہوا تھا۔

جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کو کامیابی ملی۔ ویبھو مینا (اے بی وی پی) نے 1518 ووٹ حاصل کرکے یہ جیت درج کی۔ کونسلر انتخابات میں اے بی وی پی نے 42 میں سے 23 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کا الزام ہے کہ لیفٹ کے طلبا ہمیشہ اے بی وی پی کے پروگراموں میں رخنہ اندازی کرتے ہیں اورآج بھی لیفٹ کے طلبا کی طرف سے پتھربازی ہوئی ہے۔

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ممتاز فکشن نگار سید محمد اشرف نے کہا کہ ادب اپنے عہد اور معاشرے کا ترجمان ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان میں داستان ہو یا مثنوی یا مرثیہ سب میں ہندوستانی عناصر کی کارفرمائی ہے.

مظہر آصف جیسے افراد کو سزا دے کر ایک مضبوط پیغام دینا ضروری ہے کہ ذات پات اور مظالم کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں چار سال بعد منعقدہ اسٹوڈنٹ یونین الیکشن میں 12 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔