رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ (تصویر: اے این آئی)
Navneet Rana on BJP: مہاراشٹرکے امراوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ بی جے پی میں جاتے ہی ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ نونیت رانا نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے میں وزیراعظم مودی کے خیالات اورنظریے پرکام کررہی تھی، میرا نظریہ الگ نہیں تھا۔ میرے شوہررکن اسمبلی روی رانا نے بھی مہاراشٹرمیں بی جے پی حکومت کی حمایت کی تھی۔ وزیراعظم مودی کام کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ زمینی سطح پرانہوں نے مجھے ٹکٹ دیا۔
نونیت رانا مزید کہا کہ بی جے پی نے میری محنت کا احترام کیا ہے اورہم الیکشن جیت کر 400 پار کا عزم پورا کریں گے۔ میں بی جے پی کے وقف کارکن کے طور پر کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دیویندرفڑنویس سے ملنے آئے ہیں۔ ہم ایسے لوگ نہیں ہیں کہ وقت آنے پرساتھ رہتے ہیں اور وقت آنے پرساتھ نہیں رہتے ہیں۔ گزشتہ 12 سے 13 سال سے ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ 2019 میں عوام نے مجھے آشیرواد دیا۔
#WATCH | Maharashtra | On joining BJP, Navneet Rana says, “…For a national party to entrust such a big responsibility on a person only shows that the senior leadership of the party is with those working at the ground level…Now that I have joined BJP, I will work with full… https://t.co/dIMYwhBj66 pic.twitter.com/hEfZrXBVEr
— ANI (@ANI) March 27, 2024
مہاراشٹر بی جے پی صدرنے کیا کہا؟
نونیت رانا کے بی جے پی میں شامل ہونے پرمہاراشٹربی جے پی کے صدرچندرشیکھر باونکلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کے ہرکام کی حمایت کی ہے اورپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ہربل کو قبول کیا ہے۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے کہا کہ ایک قومی پارٹی کے ذریعہ ایک شخص کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپنا یہ ظاہرکرتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان زمینی سطح پرکام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اب جب میں بی جے پی میں شامل ہوگئی ہوں تو پورے لگن کے ساتھ کام کروں گی۔
بھارت ایکسپریس۔